Instagram and WhatsApp are both getting group video calls soon

انسٹاگرام اور وٹس ایپ پر جلد ہی گروپ ویڈیو کال کا فیچر متعارف کرایا جائے گا

فیس بک نے ایف 8 کانفرنس میں اعلان  کیا ہے کہ  انسٹاگرام اور وٹس ایپ پر جلد ہی گروپ ویڈیو کال فیچر متعارف کرایا جائے گا۔
انسٹاگرام پر جلد ہی آپ  اپنی گفتگو میں نیا کیمرہ آئیکون دیکھ سکیں گے، جس پر ٹیپ کرنے سے آپ انسٹنٹ ویڈیو کال کر سکیں گے۔اسے minimize کرکےصارفین ایپلی کیشن پر نیوی گیشن بھی کر سکیں گے۔یہ فیچر انفرادی  رابطوں اور  چھوٹے گروپس کے ساتھ کام کر سکے گا۔ فیس بک نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ اس فیچر سے کتنے صارفین ایک ساتھ گروپ ویڈیو کال میں شریک ہوسکیں گے۔

اس فیچر کے پریویو سے بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ صارفین ایک وقت میں چار افراد سے ویڈیو کال کر سکیں گے۔یہ فیچر ابھی تجربات کے مراحل میں ہے ، چند ہفتوں میں اسے ساری دنیا کے صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔
فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ نے بتایا کہ اس وقت وٹس ایپ صارفین روزآنہ 2 ارب منٹ کی   ون آن ون ویڈیو کال کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آنے والے مہینوں میں وٹس ایپ میں گروپ ویڈیو چیٹ کا فیچر بھی متعارف کرایا جائے گا۔وٹس ایپ کے اس فیچر کے بارے میں بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ ایک کال میں کتنے لوگ شامل ہو سکیں گے۔ ابھی یہ بھی دیکھنا ہے کہ اس فیچر  کے بعد ایپلی کیشن کے انٹرفیس میں کیا کیا تبدیلیاں کی جاتیں ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 2 مئی 2018

Share On Whatsapp