Siemens boosts manufacturing in Pakistan

سیمنس نے مقامی طور پر تیار کردہ برقی مصنوعات متعارف کرواد یں

سیمنس نے پاکستان میں مقامی طور پر تیار کیے ہوئے ایئر انسولیٹڈسوئچ گیئر NXAIR کی جدید ٹیکنالوجی نئی پروڈکشن لائن کے ساتھ متعارف کروادیے ہیں۔ سیمنس کراچی فیکٹری میں متعارف کرایا گیا NXAIR میڈیم وولٹیج سوئچ گیئر شہروں، انفراسٹرکچر، عمارات اور صنعتی پلانٹس میں ایک موثر، پائیدار اور محفوظ توانائی کی تقسیم کا ضروری حصہ ہے۔
سیمنس پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیلموٹ وون سٹروو نے کہا کہ سیمنس کراچی فیکٹری میں قائم شدہ اس نئی پروڈکشن لائن کے ذریعے ہم سوئچ گئیر کی جدید ترین ٹیکنالوجی مارکیٹ میںمتعارف کروارہے ہیںہمیں اس کے ـ"میڈان پاکستان "پر فخر ہے اور اس بات کی خوشی ہے کہ اسکل ڈویلپمنٹ اور تکنیکی مہارت کی منتقلی کے ذریعے مقامی باصلاحیت افراد میں اضافہ ہو گا اور پاکستان مینوفیکچرنگ کے شعبے میں علاقائی لیڈر کے طور پر ابھرے گا۔


نئی پروڈکشن لائن سیمنس کے عالمی مینوفیکچرنگ معیارات پر چل رہی ہے اور پاکستان میں جدید انفراسٹرکچر کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ یہ سیمنس کو ملک میں ، ٹیکنالوجی کو تیزی سے مارکیٹ میں لانے اور معلومات اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ساتھ اقتصادی ترقی میں معاونت فراہم کرے گی۔
NXAIR کا نیا ورژن ان شعبوں بشمول ڈیٹا سینٹرز، .مینوفیکچرنگ، الیکٹریکل یوٹیلٹیز، پیٹرو کیمیکلز اور آئل و گیس انڈسٹری کیلئے لچک، اعلیٰ ذاتی حفاظت اور کم آپریشنل و مینٹیننس لاگت کو یکجا کرتا ہے۔
انتہائی قابل اطلاق NXAIR انفرادی ضروریات بشمول انتہائیء درجہ حرارت اور ہوا میں نمی کی زیادتی جیسی موسمیاتی صورتحال کے ساتھ ساتھ دھول، گیسوں، نمکیات اور کیمیکل سے متحرک بخارات  کے ساتھ ہوا کی شدید آلودگی کی صورت میں کسٹم ڈیزائن کیا جا سکتا ہے۔
سیمنس 1920ء سے پاکستان کی ترقی میں ٹیکنالوجی شراکت دار ہے اور اس وقت کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں 700 سے زائد اس کے ملازمین ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 2 مئی 2018

Share On Whatsapp