Oppo A3 arrives officially with a tall screen and a notch

اوپو نے باضابطہ طور پر بڑی سکرین کے ساتھ اوپو اے 3 کا اعلان کر دیا

اوپو نے باضابطہ طور پر مڈرینج فون اے 3 کا اعلان کر دیا ہے۔ پہلے  افواہیں آئی تھیں کہ اس فون میں ہیلیو پی 60 چپ سیٹ اور notchسکرین ہوگی۔ آج کے اعلان سے یہ افواہیں حقیقت ثابت ہوئیں۔ فون کے دوسرے اہم فیچرز میں 128 جی بی انٹرنل سٹوریج اور تازہ ترین اینڈروئیڈ اوریو او ایس ہے۔
چینی کمپنی اوپو نے فون کو انتہائی پتلی بیزل کے ساتھ پیش کیا ہے۔ فون کے ڈسپلے پر بس  کیمرے اور سپیکر کے لیے کٹ آؤٹ ہے۔ 6.2 انچ ایل سی ڈی پینل کے ساتھ اس فون کی ایسپیکٹ ریشو 19:9 اور ریزولوشن فل ایچ ڈی پلس ہے۔


اوپو اے 3 میں ہیلیو کے تازہ ترین چپ سیٹ کے ساتھ 2گیگا ہرٹز  اوکٹا کور سی پی یو اور Mali-G72 MP3 GPU ہے۔  اس فون میں 4 جی بی ریم اور سٹوریج بڑھانے کے لیے  مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی سپورٹ بھی ہے۔
فون کا پرائمری کیمرہ f/1.8لینز کے ساتھ 16 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ f/2.2 لینز کے ساتھ 8 میگا پکسل کا ہے۔
اوپو نے اس فون میں اینڈروئیڈ 8.1 اوریو کے ساتھ کلر او ایس 5.0  انسٹال کیا ہے۔ اس فون کی پیمائش  156x75.3x7.8ملی میٹر اور وزن 159 گرام ہے۔ چین میں اس فون کی قیمت 2099 یوان یا 332 ڈالر یا 274 یورو ہے۔یہ فون چار رنگوں، سیاہ، سلور، گلابی اور سرخ، میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 27 اپریل 2018

Share On Whatsapp