Snapchat announces second generation Spectacles cost $150

سنیپ چیٹ نے 150 ڈالر میں دوسری نسل کی Spectaclesکا اعلان کر دیا

سنیپ چیٹ نے Spectacles کے دوسری نسل کے ماڈل کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ایسے سن گلاسز ہیں، جن میں کیمرہ لگا ہوا ہے اور اس کیمرے سے آپ  ریکارڈنگ کر کے براہ راست اپنے سنیپ چیٹ اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
اس دوسری نسل کے ماڈل میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ یہ گلاسز اس بار سائز میں چھوٹے  اور آرام دہ ہیں۔ انہیں ساتھ رکھنا آسان ہے اور واٹر پروف ہونے کی وجہ سے اسے تالاب وغیرہ میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔


اس بار سنیپ چیٹ نے اس کا کیمرہ ہارڈ وئیر بھی اپ گریڈ کر کے ایچ ڈی ریزولوشن کا کر دیا ہے۔ اس سے آپ 10، 20 یا 30 سیکنڈ کے کلپ ریکارڈ کر سکتے ہیں۔ اس کا مائیکرفون اب زیادہ بہتر طریقے سے آواز ریکارڈ کر سکتا ہے۔ اس ماڈل کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس سے آپ تصویریں بھی بنا سکتے ہیں، جو پچھلے ماڈل میں ممکن نہ تھا۔ فائلوں کو وائی فائی سے فون میں منتقل کرنا بھی 3 سے 4 گنا تیز رفتار ہوگیا ہے۔ سن گلاسز کا سائز کم ہونے اور کوالٹی بہتر ہونے کے باوجود اس کی بیٹری لائف پہلے جتنی ہے۔
ایک بار چارج کرنے پر آپ 70 ویڈیو ریکارڈ کر کے فون میں منتقل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سن گلاسز کو پہلے کی طرح چارج کیس میں رکھ کر چارج کیا جا سکتا ہے۔ اس کیس سے آپ سن گلاسز کو چار بار چارج کر سکتے ہیں، اس کے بعد اس کیس کو چار کرنا پڑے گا۔
سن گلاسز کے پہلے ماڈل کی قیمت 130 ڈالر تھی، جو اب بڑھ کر 150 ڈالر ہو گئی ہے۔ سن گلاسز تین رنگوں میں دستیاب ہونگے۔ امریکا، کینیڈا، برطانیہ اور فرانس میں تو ان کی فروخت شروع ہو چکی جبکہ نیدرلینڈ، ناروے، ڈنمارک، بیلجیم، فن لینڈ، پولینڈ، سپین، اٹلی اور آئرلینڈ میں ان کی فروخت 3 مئی سے شروع ہوگی۔ اس کے علاوہ انہیں سنیپ چیٹ کی ویب سائٹ سے بھی خریدا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 26 اپریل 2018

Share On Whatsapp