Xiaomi Mi 6X debuts with AI dual cameras

اے آئی ڈوئل کیمرہ کے ساتھ شومی می 6 ایکس متعارف کرا دیا گیا

شومی نے نیا سمارٹ فون شومی می 6 ایکس(Xiaomi Mi 6X) لانچ کر دیا ہے۔ کمپنی نے  اعلان کیا تھا کہ اس فون کے ساتھ 2 کیمرے ہونگے اور کمپنی نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ یہ موبائل کارکردگی میں اوپو آر 15 اور ایپل آئی فون ٹین کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔
شومی کا نیا فون می 6 ایکس عالمی مارکیٹ میں شومی می اے 2(Xiaomi Mi A2) کے نام سے جاری کیا جائے گا۔ اس فون کے ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ میں  مین کیمرہ f/1.75 اپرچر اور   1.25 μm  پکسل سائز کے ساتھ 12 MP Sony IMX486 ہوگا۔

دوسرا کیمرہ، جو اندھیرے میں اور پورٹریٹ تصاویر بنانے کے لیے ہے، 20 MP Sony IMX376 سنسر ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ Sony IMX376 سنسر کے ساتھ 20 میگا پکسل کا ہے۔
اس فون کا ڈوئل کیمرہ مصنوعی ذہانت کا حامل ہے اور 12 مختلف پورٹریٹ موڈز سمیت 200 مناظر کو بہتر بنا سکتا ہے۔ مصنوعی ذہانت کا یہ سسٹم وقت کے ساتھ ساتھ بہتر ہوتا جاتا ہے۔
شومی می 6 ایکس میں 2.2 گیگا ہرٹز سی پی یو اور ایڈرینو 512 جی پی یو کے ساتھ سنیپ ڈریگن 660 چپ سیٹ ہے۔
یہ فون تین طرح کے سٹوریج آپشنز، 4 جی بی / 64 جی بی، 6 جی بی / 64 جی بی اور 6 جی بی / 128 جی بی، مین دستیاب ہونگے۔اس فون کا فرنٹ ریڈ می نوٹ 5 پرو جتنا یعنی فل ایچ ڈی + ریزولوشن کے ساتھ 5.99 انچ ایل سی ڈی ہے۔
اگرچہ فون کی بیک پر فنگر پرنٹ سکینر ہے لیکن اس فون میں چہرہ شناسی کی سپورٹ بھی ہے۔ نئے فون میں اینڈروئیڈ 8.1 بیسٹڈ MIUI 9.5 انسٹال ہے۔ فون میں 3010 ایم اے ایچ کی بیٹری اور کوئیک چارج 3.0 کی سپورٹ ہے۔ اس فون کو پانچ رنگوں، چیری پنک، فلیم ریڈ، سینڈ گولڈ، گلیشیئر بلیو اور بلیک رنگووں میں دستیاب ہے۔ فون کی قیمت 1599 یوان یا 250 ڈالر یا 210 یورو سے شروع ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 25 اپریل 2018

Share On Whatsapp