Instagram rolls out batch uploads to Stories

انسٹاگرام نے سٹوریز کے لیے بیچ اپ لوڈز کا فیچر متعارف کرا دیا

انسٹاگرام نے اپنے صارفین کےلیے ایک نیا فیچر جاری کیا ہے، جس سے صارفین ایک انسٹاگرام سٹوری میں ایک ہی بار میں 10 میڈیا فائل اپ لوڈ کر سکیں گے۔ اس فیچر سے صارفین 10 فوٹو یا ویڈیو فائل کو  سلیکٹ کر کے ایک ایک کو ایڈٹ کرنے کے بعد سب کو ایک ہی بار پوسٹ کر سکیں گے۔
اس سے صارفین  کو بار بار الگ الگ فائلوں کو ایڈٹ کر کے سٹوری میں اپ لوڈ کر کے وقت ضائع کرنا نہیں پڑے گا۔
انسٹاگرام تصاویر کے جی پی ایس کوارڈینیٹس  دیکھ کر صارفین کو تصویر میں موجود لوکیشن ٹیگ کرنے کےلیے تجویز بھی دے سکے گا۔چونکہ ویڈیو میں لوکیشن کی معلومات محفوظ نہیں ہوتیں اس لیے لگتا ہے کہ یہ فیچر صرف تصاویر کےلیے ہوگا۔
یہ نیا فیچر اینڈروئیڈ ڈیوائسز کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ آئی او ایس ڈیوائسز پر اسے چند ہفتوں میں جاری کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 25 اپریل 2018

Share On Whatsapp