Alphabet Q1 2018 revenue

الفابیٹ کی پہلی سہ ماہی کی آمدن 26 فیصد بڑھ کر 31.1ارب ڈالر ہوگئی

گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ نے 2018 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی اعداد و شمار جاری کر دئیے ہیں۔ ان سے پتا چلتا ے کہ الفابیٹ کی اس سہ ماہی میں آمدن 31.1 ارب ڈالر ہے جو پچھلے سال کے اسی عرصے کی آمدن 24.7 ارب ڈالر سے 26 فیصد زیادہ ہے۔
گوگل کے اشتہارات کی آمدن  الفابیٹ کی کمائی کا بڑا ذریعہ ہے۔ اشتہارات سے گوگل کو 26.6 ارب ڈالر حاصل ہوئے۔ دوسرے ذرائع سے کمپنی کی آمدن 4.3 ارب ڈالر رہی۔ پچھلے سال اسی عرصے میں کمپنی کو 21.1 ارب اشتہارات سے اور 3.2 ارب ڈالر دوسرے ذرائع سے حاصل ہوئے تھے۔


پچھلے سال اس عرصے میں کمپنی کا منافع 5.4 ارب ڈالر تھا جو اب بڑھ کر 9.4 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔الفابیٹ کا کہنا ہے کہ اس کے مالیات نتائج   اکاؤنٹنگ کے نئے قواعد اپنانے کی وجہ سے کافی متاثر ہوئے ہیں۔گوگل نے  اب دوسری کمپنیوں میں اپنی سرمایہ کاری کی رپورٹنگ کےلیے نیاطریقہ  کار وضع کیا ہے۔
کمپنی کے تفصیلی اعداد و شمار یہاں کلک کر کے دیکھے جا سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 24 اپریل 2018

Share On Whatsapp