اب اوبر ڈرائیور ایپلی کیشن سے مسافروں کی پک اپ یا ڈراپ آف لوکیشن نہیں جان سکیں گے
اوبر نے مسافروں کے تحفظ کے خیال سے ایپلی کیشن میں تھوڑی سی تبدیلی کی ہے۔ اوبر اب مسافروں کے پک اپ اور ڈراپ آف لوکیشن کو ڈرائیوروں سے چھپا دے گا۔
ایپ میں اس فیچر کے شامل ہونے کے بعد ڈرائیور ایپلی کیشن سے مسافروں کی پک اپ اور ڈراپ آف کی مکمل لوکیشن نہیں جان سکیں گے لیکن انہیں علاقے کے قرب و جوار کا پتا چل جائے گا۔
یہ فیچر اس وقت متعارف کرایا جا رہا ہے جب اوپر کی نئی ڈرائیور ایپ بھی ہر کسی کے لیے جاری کی جا رہی ہے۔ اگلے چند ہفتوں میں یہ فیچر تمام صارفین کے پاس اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا۔
اوبر کی جانب سے ایپلی کیشن میں یہ تبدیلیاں یورپی یونین کے نئے جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن پر عمل درآمد کے لیے کی جا رہی ہیں۔جس کے بعد ڈرائیور مسافروں کے پک اپ یا ڈراپ آف لوکیشن میں مکمل پتے کی بجائے قرب و جوار کے مشہور علاقے کا نام ہی جان سکیں گے۔
تاریخ اشاعت : منگل 24 اپریل 2018