Google's new universal messaging effort for Android to be called Chat

گوگل نے نئی میسیجنگ ایپلی کیشن ”چیٹ“ پر کام شروع کر دیا

گوگل نے اپنی اَلو(Allo) کمیونی کیشن ایپلی کیشن پر کام چھوڑ کر ایک نئی میسجنگ ایپلی کیشن پر کام شروع کر دیا ہے۔ اس نئی ایپلی کیشن کا نام ”چیٹ “ ہے۔ یہ ایپلی کیشن ایپل کی آئی میسج کی طرح  کی ایپ ہے۔
گوگل نے سب سے پہلے گوگل ٹاک  متعارف کرایا۔ اس کے بعد ہینگ آؤٹ لانچ کیا اس کے بعد اَلو اور ڈاوؤ کے نام سے چیٹ اور ویڈیو کمیونی کیشن ایپلی کیشن متعارف کرائیں۔ اب اَلو کو سائیڈ پر  کر کے  گوگل نے ”چیٹ“  پر کام شروع کر دیا ہے۔


چیٹ  ایپلی کیشن کو رچ کمیونی کیشن سروس (Rich Communication Services) یا آر سی ایس سٹینڈر پر بنایا جائے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ جس صارف کے پاس چیٹ ایپلی کیشن  ہوگی ، وہ تو اس سے بھیجے گئے میسج کو چیٹ ایپلی کیشن میں ہی کھول سکے گا اور جس کے پاس چیٹ ایپلی کیشن نہیں ہوگی، وہ چیٹ سے بھیجے گئے میسج کو ریگولر ایس ایم ایس کے طور پر پڑھ سکے گا ۔
موبائل فونز میں جہاں آر سی ایس کی سپورٹ کے حوالے سے  تو گوگل کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا لیکن اس بار گوگل کے لیے لیے  پرائیویسی مسائل کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔ آر سی ایس انکرپٹڈ ٹیکنالوجی نہیں۔ اس لیے ہوسکتا ہے گوگل کو چند سالوں بعد موجودہ پراجیکٹ کو چھوڑ کر پھر کوئی نیا پراجیکٹ شروع کرنا پڑے۔

تاریخ اشاعت : منگل 24 اپریل 2018

Share On Whatsapp