Social media users in Uganda to be taxed starting this July

سوشل میڈیا صارفین کو ٹیکس دینا پڑے گا

یوگنڈا میں حکام ہر چند ماہ بعد کچھ انوکھا  کرتے ہیں ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق  اس جولائی سے یوگنڈا کے سوشل میڈیا صارفین  پر ٹیکس  عائد کیا جا رہا ہے ۔
یوگنڈا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی سوشل میڈیا صارفین پر ٹیکس عائد کیا جائے گا، جس سے نہ صرف حکومت کی آمدن میں اضافہ ہوگا  بلکہ اس سے ملکی سلامتی کے حوالے سے بھی مدد ملے گی۔
یوگنڈا کے فنانس منسٹر  ماٹیا کاسائیجا نے کہ ہم ملک میں سیکورٹی کو بہتر کرنے اوربجلی بڑھانے کے لیے رقم کے حصول کی کوشش کررہے ہیں، جس سے صارفین کو سوشل میڈیا سے زیادہ  لطف اندوز ہونگے۔


ماٹیا کاسائیجا  کے مطابق  سوشل میڈیا ٹیکس ہر ایسے موبائل  صارف پر عائد کیا جائے گا  جو  وٹس ایپ، ٹوئیٹر اور فیس بک استعمال کرتا ہو۔ ایسے ہر صارف سے یومیہ 200 یوگندا شیلنگ یا 0.027 ڈالر وصول کیا جائے گا۔
یہ ٹیکس کیسے وصول کیا جائے گا، اس حوالے سے حکومت نے ابھی کچھ نہیں بتایا۔ یوگنڈا میں موبائل صارفین کی تعداد 23.6 ملین ہے۔ تمام صارفین سے ٹیکس وصول کرنے کے لیے حکومت کو پیچیدہ مانیٹرنگ کی ضرورت ہوگی۔

اس سے پہلے یوگنڈا کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ حکومت اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم لانچ کرے گی۔ اس سے پہلے اعلان کیا گیا تھا کہ حکومت نے فحش مواد کا پتا چلانے والی مشین کا آرڈر دے دیا ہے۔ حکومت کے کیے ہوئے کسی اعلان پر عمل نہیں ہوسکا تھا۔ اب دیکھنا ہے کہ حکومت سوشل میڈیا صارفین سے ٹیکس وصول کر پاتی ہے یا یہ اعلان بھی پہلے کی طرح صرف اعلان ہی رہتا ہے۔
اس سے پہلے ایک اور افریقی ملک تنزانیہ میں سوشل میڈیا اور بلاگنگ کے حوالے سے ایک قانون متعارف کرایا گیا ہے، جس  میں  آن لائن مواد تخلیق کرنے والوں سے رجسٹریشن اور لائسنس فیس کی مد میں تقریباً 900 ڈالر وصول کیے جاتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 23 اپریل 2018

Share On Whatsapp