Microsoft Translator now works offline

مائیکروسافٹ ٹرانسلیٹر اب آف لائن بھی کام کرے گا

کچھ عرصے سے مائیکروسافٹ کا ٹرانسلیٹر کافی مقبول ہو رہا ہے۔ یہ مصنوعی ذہانت کی بدولت 60 سے زیادہ زبانوں میں ترجمہ کر سکتا ہے۔ اس ایپلی کیشن کو صرف اینڈروئیڈ پر ہی 5 ملین سے  زیادہ بار ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے۔ مسافروں کے لیے بھی یہ ایپلی کیشن کافی مددگار ہے۔مصنوعی ذہانت کے استعمال کی وجہ سے اس طرح کی ایپلی کیشن کو نہ صرف اچھا ہارڈ وئیر درکار ہوتا ہے بلکہ اس کےلیے انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت بھی ہوتی ہے۔

اب موبائل فونز  اتنے زیادہ طاقتور ہو چکے ہیں کہ مائیکروسافٹ نے  اس ایپلی کیشن کے لیے آف لائن کام کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ایپلی کیشن سے آف لائن کام لینے کے لیے صارفین کو لینگوئج پیک ڈاؤن لوڈ کر کے  اسے موبائل میں سٹور کرنا پڑے گا۔
مائیکروسافٹ نے لینگوئج پیک کو موبائل میں سٹور کر کے آف لائن ٹرانسلیشن کا فیچر پچھلے سال کچھ ہائر اینڈ چپ سیٹ ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا تھا۔ اب مائیکرو سافٹ نے ترجمہ کے معیار کو 23 فیصد بہتر بنایا ہے اور لینگوئج پیک کے سائز کو 50 فیصد کم کیا ہے،  جس سے اب تمام ڈیوائسز اس فیچر کو استعمال کر سکتیں ہیں۔
یہ نیا فیچر آئی او ایس ، اینڈروئیڈ اور ایمزون فائر ڈیوائس کے لیے جاری کر دیا گیا ہے۔ جلد ہی اس میں زبانیں شامل کی جائیں گی۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 20 اپریل 2018

Share On Whatsapp