Panasonic Eluga L7 launched

پینا سونک نے 18:9 سکرین اور مناسب قیمت کے ساتھ Eluga L7 لانچ کر دیا

پینا سونک نے بھارت میں ایک نئے فون Eluga L7 کا اعلان کر دیا ہے۔ فون میں 5.45 انچ  18:9  اور 1440x720 پکسل ریزولوشن کی سکرین ہے۔ فون میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ فون  کی قیمت بھی کافی مناسب  یعنی 6499 بھارتی روپے یا 80 یورو ہے۔اس فون کی فروخت 24 اپریل سے خصوصی طور پر فلپ کارٹ پر شروع ہوگی۔
فون میں f/2.0  لینز اور آٹو فوکس کےساتھ 8 میگا پکسل بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے۔ فون کا بیک کیمرہ 1080p ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔
اس فون میں کواڈ کور 1.3 گیگا ہرٹز سی پی یو کے ساتھ میڈیا تیک ایم ٹی 6737 ایچ چپ سیٹ، 2جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ فون کی سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس فون میں 2 سم کے لیے الگ سلاٹس اور مائیکروایس ڈی کارڈ کے لیے تیسری الگ سلاٹ ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 20 اپریل 2018

Share On Whatsapp