Moto G6  Play and Plus unveiled

موٹرولا نے موٹو جی 6، موٹو جی 6 پلے اور موٹو جی 6 پلس لانچ کر دئیے

موٹرولا نے موٹوجی 6 فیملی کے تین مڈ رینج سمارٹ فون متعارف کرا دئیے ہیں۔ ان تمام سمارٹ فونز کی جہاں کچھ منفرد خصوصیات ہیں وہیں ان کا بہت سا ہارڈ وئیر بھی ایک سا ہے۔
ان تینوں سمارٹ فون میں  اینڈروئیڈ 8.0 اوریو انسٹال ہے اور ان   میں 18:9 سکرین ہیں۔ سکرین کے نیچے فنگرپرنٹ سکینر ہیں لیکن ان کے کیمرے مختلف ہیں۔ تینوں فونز کےسیلفی کیمروں کے ساتھ ایل ای  ڈی لائٹس ہیں اور تینوں فونز کے ساتھ ہی گوگل  فوٹو پر  ہائی کوالٹی تصاویر اور ویڈیوز کے لیے فری سٹوریج بھی دستیاب ہوگی۔

یہ تینوں فون مئی کے پہلے ہفتے سے دستیاب ہونگے۔ برازیل میں یہ ابھی سے دستیاب ہیں چونکہ انہیں وہاں پر لانچ کیا گیا ہے اور میکسیکو میں یہ اگلے ہفتے سے فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔جی 6 اور جی 6 پلے یورپ، امریکاز اور ایشیا پیسیفک  کے ممالک میں لانچ کیا جائے گا جبکہ جی 6 پلس صرف شمالی امریکا میں دستیاب نہیں ہوگا۔ان سمارٹ فونز کی تفصیلات کچھ یوں ہیں۔

موٹو جی 6 پلس
یہ تینوں سمارٹ فونز میں سب سے بہترین ہے۔
اس کا  ڈسپلے  5.9 انچ آئی پی ایس ہے ، جس کی ریزولوشن  1080p+ ریزولوشن اور   ایسپکٹ ریشو 18:9 ہے۔ فون میں سنیپ ڈریگن 630 چپ سیٹ کے ساتھ 4 جی بی یا 6 جی بی ریم ہے۔فون میں 128 جی بی کی انٹرنل سٹوریج ہے جبکہ سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔
فون میں 1.4µm   کے بڑے  پکسل کے ساتھ 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کا ڈوئل رئیر کیمرہ ہے۔ یہ کیمرہ Dual Pixelآٹو فوکس کو سپورٹ کرتا ہے اور 4Kویڈیو ریکارڈنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔
فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے  جو فیس  فلٹرز کے ساتھ  1080p ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے ۔
جی 6 پلس  8  ملی میٹر موٹائی ہے۔اس کے برعکس جی 6 کی موٹائی 8.2 ایم ایم ہے۔ اس فون میں 3200 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جبکہ جی 6 میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ فون کے باکس میں 15W TurboPower چارجر کے ساتھ یو ایس بی -سی کیبل بھی ہوگی۔اس فون کی قیمت 300 یورو ہوگی۔

موٹو جی 6
اس فون میں 5.7 انچ آئی پی ایس 1080p+ڈسپلے ہے۔
فون میں سنیپ ڈریگن 450 چپ سیٹ، 3 جی بی  یا 4 جی بی ریم اور 32جی بی یا 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ انٹرنل سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ساتھ بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔فون کی بیک پر f/1.8 لینز کے ساتھ 12 میگا پکسل + 5 میگا پکسل کا ڈؤئل کیمرہ سیٹ  اپ ہے۔اس میں پلس ماڈل کی طرح Dual Pixel AF اور 4Kویڈیو موڈز کی کمی ہے۔ اس کی بجائے یہ  1080p @ 60 fps کا حامل ہے۔اس فون کا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔
موٹو جی 6 میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری اور 15W TurboCharger ہے۔
دوسرے دو سمارٹ فونز کی طرح اس میں بھی فرنٹ فیسنگ لاؤڈ سپیکر ہے تاہم  اس ایک ماڈ ل کے سپیکروں میں ہی ڈولبی آڈیو کی سپورٹ ہے۔
جی 6 اور جی 6 پلس کی فرنٹ اور بیک دونوں اطراف میں گوریلا گلاس 3  ہے۔ فون کی بیک پر تو گلاس کو فون کی شیپ سے مطابقت دینے کے لیے خمدار بنایا گیا ہے۔
موٹو جی 6 کی قیمت 250 یورو ہوگی۔

موٹو جی 6 پلے
موٹو جی 6 پلے میں 4000 ایم اے ایچ کی زبردست بیٹری ہے۔
موٹرولا کا کہنا ہے کہ ایک بار چارج کرنے کے بعد فون کو  36 گھنٹوں تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ فون کے ساتھ 15W TurboPower چارجر بھی ہے۔
فون کی سکرین 5.7 انچ  آئی پی ایس ایل سی ڈی 720p+ریزولوشن کی حامل ہے۔فون میں سنیپ ڈریگن 430 چپ سیٹ ،  3 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
اس فون کا رئیر کیمرہ 13 میگا پکسل  ہے جو 1080p @ 30fps پر ویڈیو ریکارڈنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔اس فون کی قیمت 200 یورو ہوگی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 19 اپریل 2018

Share On Whatsapp