Job listing reveals Facebook aiming to design its own chipsets

فیس بک اب خود چپ سیٹ بنانے کی تیاریوں میں ہے

ایسا لگتا ہے کہ فیس بک اب اپنا ہی سیمی کنڈکٹر چپ سیٹ ڈیزائن کرنے کی تیاریوں میں ہے۔ سوشل نیٹ ورکنگ کمپنی کی کارپوریٹ ویب سائٹ پر ایک ملازمت کے اشتہار  کے اندراج  میں بتایا گیا ہے  کہ فیس بک کو end-to-end SoC/ASIC   فرم وئیر اور ڈرائیور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے لیے منیجر کی ضرورت ہے۔
جنہیں نہیں پتا  اُن کے لیے بتاتے چلیں کہ ایس او سی کا مطلب سسٹم آن چپ  ہوتا ہے۔یہ اصل میں انٹیگریٹڈ سرکٹ ہوتا  ہے جس میں الیکٹرونکس سسٹم کی تمام چیزیں ایک ہی  چپ پر ہوتی ہیں۔


اس کے برعکس ASIC کا مطلب  applications specific integrated circuit ہوتا ہے۔جیسا کہ نام سے ظاہر ہےاس کا مقصد ایک مخصوص سافٹ وئیر یا ایپلی کیشن چلانا ہوتا ہے۔
ویب سائٹ کے اندراجات سے یہ تو  معلوم نہیں ہوا کہ فیس بک ان ڈیزائن کیے ہوئے چپس کو کہاں استعمال کرے گا۔ اتنا اشارہ تو ضرور ملا ہے کہ انہیں  کمپنی کی مصنوعی ذہانت کی پراڈکس میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 19 اپریل 2018

Share On Whatsapp