نمبس ڈیٹا نے دنیا کی سب سے بڑی 100 ٹیرابائٹس ایس ایس ڈی فلیش سٹوریج متعارف کرا دی
نمبس ڈیٹا سالڈ اسٹیٹ ڈرائیو یعنی ایس ایس ڈی بنانے والی کمپنی ہے ۔ اس کمپنی نے اب دنیا کی سب سے بڑی گنجائش والی سالٹ اسٹیٹ ڈرائیو متعارف کرائی ہے۔نمبس ڈیٹا نے ایگسا ڈرائیو DC-100 کے نام سے 100 ٹیرا بائٹ گنجائش کی ایس ایس ڈی متعارف کرائی ہے۔اس ڈرائیو کو فی الحال تجرباتی مقصد کےلیے متعارف کرایا گیا ہے، موسم گرما میں اسے تجارتی پیمانے پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
نمبس ڈیٹا نے 100 ٹیرا بائیٹس کی یہ ایس ایس ڈی تھری ڈی NAND فلیش میموری کی مدد سے بنائی ہے۔
اس ڈرائیو میں بیس ہزار ہائی کوالٹی ایچ۔ڈی فلمیں یا پھر دو کروڑ سے زائد گانے اسٹور کیے جا سکتے ہیں۔
تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018