WhatsApp co-founder wants you to delete your Facebook account

وٹس ایپ کے بانی نے صارفین کو فیس بک ڈیلیٹ کرنے کا کہہ دیا

برائن ایکٹن نے جان کوم کے ساتھ مل کر 2009 میں وٹس ایپ بنائی تھی۔برائن نے صارفین کو کہا ہے کہ اب فیس بک ڈیلیٹ کرنے کا وقت آگیا ہے۔
برائن کی طرف سے  یہ ٹوئٹ  2016 کے امریکی الیکشن میں فیس بک کی مبینہ  مداخلت کی اطلاعات  کے بعد سامنے آیا ہے(تفصیلات اس صفحے پر
برائن ایکٹن نے ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اب لوگوں کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر کے بھول جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت پرائیویسی کا خیال رکھنے کا ہے۔
برائن ایکٹن نے اس سال کے شروع میں  وٹس ایپ کو چھوڑ دیا تھا۔ فیس بک کی طرف سے 22 ارب ڈالر میں وٹس ایپ خریدنے جانے کے بعد برائن کی دولت میں بھی 5.5 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔برائن نے اس وقت وٹس ایپ کے مقابلے  کی ایپل سگنل میں قریباً 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp