Android P may allow your phone to work as a Bluetooth keyboard or mouse

اینڈروئیڈ پی کےحامل سمارٹ فون بلوٹوتھ کی بورڈ یا ماؤس کے طور پر کام کر سکیں گے

سام سنگ کے تازہ ترین DeX ڈوک سے گلیکسی ایس 9 ٹریک پیڈ کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ ہواوے نے یہ فیچر پی سی موڈ ار مائیکروسافٹ نے  اپنی کونٹینم (Continuum) میں متعارف کرایا ہے۔
اینڈروئیڈ پی میں اس کے لیے باقاعدہ سپورٹ  جاری کی جا سکتی ہے، جس کے استعمال سے فون کی بورڈ یا ماؤس  کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس حوالے سے ایک پیچ دسمبر 2016 میں متعارف کرایا گیا ہے لیکن یہ ابھی تک ڈس ایبل تھا۔
فون کو ٹریک پیڈ کے  طور پر استعمال کرنا تو کافی زبردست ہے لیکن اسے کی بورڈ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے کافی مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ اس فیچر سے صارفین اپنی جوائے  سٹکس کو بھی کنٹرول کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ فیچر بلوٹوتھ پر  اپلائنس کو بھی کنٹرول کر سکے گا۔

تاریخ اشاعت : منگل 6 مارچ 2018

Share On Whatsapp