Nokia and Vodafone will bring 4G to the Moon

4جی نیٹ ورک اب جلد ہی چاند پر بھی

اگلے سال یعنی 2019 تک چاند پر بھی 4 جی نیٹ ورک قائم ہو سکتا ہے۔اس حوالے  سے چند کمپنیاں، جن میں ووڈا فون، نوکیا اور آڈی شامل ہیں،  ایک جرمن کمپنی پی ٹی سائنٹسٹس (PTScientists)کے ساتھ شراکت داری کر رہی ہیں۔ جس کے تحت فلیکن 9 راکٹ میں سے ایک کو چاند پر بھیجا جائے گا۔جس کے بعد چاند سے بھی زمین پر ہائی ڈیفی نیشن سٹریمنگ ممکن ہوگی۔ یہ مشن انسان کے چاند پر پہنچنے کے 50 سال مکمل ہونے  کے موقع پر ترتیب  دیا جا رہا ہے۔


چاند پر یہ نیٹ ورک4جی نیٹ ورک الٹرا کمپیکٹ نیٹ ورک نامی ٹیکنالوجی کی مدد سے بنایا جائے گا۔ نوکیا کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کےآلات کا وزن  ایک تھیلا چینی کے وزن جتنا ہوتا۔
پی ٹی سائنٹسٹس کے سی ای او رابرٹ بوہمی کا کہنا ہے کہ "یہ نظام شمسی کی ماحول دوست کھوج کی جانب پہلا اہم قدم ہے۔ زمین کے گہوارے کو چھوڑنے کے لیے انسانوں کو اپنے گھر سے باہر بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔ اس مشن کے ذریعے ہم چاند پر باضابطہ کمیونی کیشنز نیٹ ورک کے ابتدائی مراحل مکمل کرکے انہیں ٹیسٹ کریں گے۔"

تاریخ اشاعت : پیر 5 مارچ 2018

Share On Whatsapp