LG X4 smartphone announced in South Korea

ایل جی نے جنوبی کوریا میں ایل جی ایکس 4 سمارٹ فون متعارف کرا دیا

ایل جی نے جنوبی کوریا میں ایک نیا بجٹ اینڈروئیڈ سمارٹ فون متعارف کرایا ہے۔ ایل جی ایکس 4 کی  قیمت 2 لاکھ 97 ہزار وون یا 275 ڈالر ہے۔
ایکس 4 کا ڈسپلے 5.3 انچ اور اس کی ریزولوشن 1280x720 ہے۔ فون میں کوالکوم سنیپ ڈریگن 425 پروسیسر کے ساتھ 2 جی بی ریم اور 16 جی بی سٹوریج ہے۔ سٹوریج کو مائیکروایس ڈی کارڈ کے ذریعے بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کی بیک پر 8 میگا پکسل اور فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرہ ہے۔ فون کے دوسرے فیچرز میں فنگر پرنٹ سنسر کے ساتھ ایل جی پے کی سپورٹ، ایل ٹی ای کنکٹیویٹی، وائی فائی 802.11n، 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری اور ایندڑوئیڈ 7.1.2 نوگٹ شامل ہیں۔
یہ فون سیاہ اور سنہرے رنگوں میں ایس کے تی، کے ٹی اور ایل جی یو پلس نیٹ ورکس پر دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت : پیر 5 مارچ 2018

Share On Whatsapp