Future ZTE nubia phones will have stock Android

اب زیڈ ٹی ای نوبیا کے فون میں سٹاک اینڈروئیڈ ہوگی

زیڈ ٹی ای کے سب برانڈ نوبیا میں اب Nubia UI انسٹال نہیں ہوگا۔ اس کی بجائے اس میں اب سٹاک اینڈروئیڈ انسٹال ہوگا۔ اس فیصلے کی سب سے اہم وجہ تو یہ ہے کہ اب صارفین تیز رفتار اینڈروئیڈ اپ ڈیٹس اور پیچیز چاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق زیڈ ٹی ای Nubia UI کو صرف چین میں متعارف کرائی جانے والی  ڈیوائسز میں استعمال کرے گا، کیونکہ چین میں صارفین گوگل سروسز استعمال نہیں کر سکتے۔
مستقبل میں متعارف کرائے گئے نوبیا فونز میں سٹاک اینڈروئیڈ اوریو انسٹال ہوگا۔ یہ Project Treble کا حصہ ہونگے، جس سے صارفین بروقت اپ ڈیٹس حاصل کر سکیں گے۔
نوبیا کا کہنا ہے کہ اس سے نوبیا کے سافٹ وئیر کو مستحکم رکھنا آسان ہوگا اور اس سے صآرفین بھی خوش ہونگے۔
اس کے علاوہ نوبیا اب یورپ میں ایک نئے نام سے فون متعارف کرا رہا ہے، کچھ عرصہ قبل نوبیا نے یورپ میں Archos Diamond Omega کے نام سے فون متعارف کرایا تھا۔

تاریخ اشاعت : اتوار 4 مارچ 2018

Share On Whatsapp