اب آپ فیس بک پر سٹیٹس بول بھی سکتے ہیں
فیس بک صارفین جلد ہی سٹیٹس پڑھنے کی بجائے سن بھی سکیں گے۔فیس بک نے ایک نئے فیچر کے تجربات شروع کر دئیے ہین، جس میں صارفین ٹیکسٹ سٹیٹس کی بجائے وائس کی صورت میں اپنا سٹیٹس اپ لوڈ کر سکیں گے۔ تجربات کے بعد یہ آپشن فیس بک کے سٹیٹس سیکشن میں شامل کیا جائے گا۔
وائس کلپ کا یہ فیچر ایسے صارفین کے لیے زبردست ہے لمبے لمبے سٹیٹس ٹائپ نہیں کر سکتے لیکن اس کےباوجود بھی اپنی بات اپنے دوستوں تک پہنچانا چاہتے ہیں۔
اس وقت کئی ممالک میں محدود صارفین اس فیچر کے تجربات میں شامل ہیں۔
تاریخ اشاعت : اتوار 4 مارچ 2018