Skype now supports Android devices running 4.0.3 and up

سکائپ اب اینڈروئیڈ 4.0.3 اور جدید ڈیوائسز کو سپورٹ کررہا ہے

ایک بلاگ پوسٹ میں مائیکروسافٹ نے اعلان کیا کہ سکائپ کے نئے ورژن کو  اینڈروئیڈ 4.0.3 سے 5.1 تک چلنے کےلیے آپٹمائز کیا گیا ہے۔ نئی اپ ڈیٹڈ ایپ ابھی تک جاری نہیں کی گئی۔ کمپنی کےمطابق اسے اگلے چند دنوں میں اپ ڈیٹ کرنا شروع کر دیا جائے گا۔
مائیکروسافٹ کا کہنا ہےکہ نئی ایپلی کیشن ڈسک اور میموری کے استعمال میں  بہت لائٹ ہے۔ اسی وجہ سے یہ لو اینڈ اینڈروئیڈ ڈیوائسز پر زیادہ تیز رفتار سے بہتر  آڈیو ویڈیو کوالٹی فراہم کرتی ہیں۔
یہ نئی ایپلی کیشن جلد ہی ساری دنیا کےصارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 3 مارچ 2018

Share On Whatsapp