Meizu to launch M6s with 4 GB and 6 GB RAM

میزو 4 جی بی اور 6 جی بی ریم کے ساتھ ایم 6 ایس لانچ کرے گا

نئے سال کےپہلے ہفتے میں میزو نے ایم 6 ایس (M6s) متعارف کرایا تھا۔ یہ فون سائیڈ پر فنگر پرنٹ سکینر،  Super mBack نام کے سافٹ وئیر ہوم بٹن اور ایگزینوس 7872 چپ سیٹ کے ساتھ متعارف کرایا گیا تھا۔یہ فون 3 جی بی ریم اور 32 جی بی یا 64 جی بی سٹوریج کے ساتھ متعارف کرایا گیا تھا۔ اب چینی سرٹیفیکیشن  سائٹ TENAA کے اندراج کے مطابق میزو اس فون کےنئے ورژنز کو 4 جی بی اور 6 جی بی ریم کے ساتھ لانچ کرے گا۔
اپ گریڈڈ میزو ایم 6 ایس کا دوسرا تمام ہارڈ وئیر پہلے کی طرح ہوگا یعنی اس میں f/2.0 لینز کے ساتھ 16 میگا پکسل کا رئیر کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہوگا۔

فون کا ڈسپلے 5.7 انچ ہوگا، جس کی ریزولوشن ایچ ڈی پلس ہوگی۔ فون میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی، جسے مائیکرو  یو ایس بی سے چارج کیا جا سکے گا لیکن اس میں 18W فاسٹ چارجنگ بھی  ہے۔
اس فون کی قیمت کے بارے میں ابھی نہیں بتایا گیا لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 جی بی ورژن کی قیمت 1399 یوان یا 220 ڈالر سے شروع ہوگی۔ اس سے پہلے 3 جی بی / 64 جی بی ورژن کی قیمت 1199 یوان یا 152 ڈالر اور 3 جی بی / 32 جی بی ورژن کی قیمت 999 یوان یا 155 ڈالر تھی۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 3 مارچ 2018

Share On Whatsapp