Twitter introduces Bookmarks features for saving tweets

ٹوئٹر نے ٹوئٹس محفوظ کرنے کے لیے بک مارکس کا فیچر متعارف کرا دیا

ٹوئٹر نے ٹوئٹس کو محفوظ کرنے کے لیے نیا بک مارکنگ فیچر متعارف کرایا ہے۔ اس سے پہلے اس فیچر کے تجربات آئی او ایس پر چل  رہے تھے لیکن اب ٹوئٹر نے اسے دونوں پلیٹ فارمز کےلیے جاری کر دیا ہے۔
بک مارکنگ کا یہ فیچر پرانے ڈی ایم شیئرنگ بٹن کے ساتھ ہے۔ اب اس بٹن کو دوبارہ سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اب آپ  ٹوئٹس بذریعہ ڈائریکٹ میسج کے بھیج سکتے یں، اسے بک مارک کر سکتے ہیں اور اسے فون کی دوسری ایپس کے ذریعے شیئر کر سکتے ہیں۔


جب آپ اس شارٹ کٹ کے ذریعے ٹوئٹ شامل کریں گے یہ آپ کے بک مارک فولڈر میں شامل ہو جائے گا، جسے آئی او ایس اور اینڈروئیڈ پر سائیڈ مینو سے اوپن کیا جا سکے گا۔ اس فولڈر میں آپ کو اپنے تمام محفوظ کیے ہوئے ٹوئٹس تاریخ وار نظر ا جائیں گے۔ یہ ٹوئٹر پر لائکس سے مختلف ہے۔ ٹوئٹر پر جب آپ کوئی ٹوئٹ لائک کرتے ہیں تو وہ ٹوئٹ کی تاریخ کے حساب سے اتا ہے ، نہ آپ کے لائک کرنے کی تاریخ کے حساب سے۔
بکس مارکس کی اچھی بات یہ ہے کہ ایک سے زیادہ ڈیوائس ہونے کی صورت میں آپ دوسری ڈیوائسز سے بھی انہیں استعمال کر سکتے ہیں۔
لیکن ٹوئٹر نے ابھی تک ڈرافٹ کو syncکرنے کا فیچر متعارف نہیں کرایا۔
بک مارک کا فیچر آئی او ایس، اینڈروئیڈ ایپس، ٹوئٹر لائٹ ایپ فار اینڈروئیڈ اور ٹوئٹر موبائل سائٹ پر دستیاب ہے۔تاہم ڈیسک ٹاپ کے لیے اسے شاید کچھ عرصے بعد متعارف کرایا جائے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 2 مارچ 2018

Share On Whatsapp