Asus Zenfone 5 and 5z

اسوس نے زین فون 5 اور 5 زیڈ بھی لانچ کر دئیے

اسوس نے موبائل ورلڈ کانگرس میں دوسری کئی ڈیوائسز کے ساتھ زین فون 5 اور  ہائی اینڈ5 زیڈ  بھی متعارف کرائے ہیں۔ یہ دونوں ماڈل تقریباً ایک جیسے ہیں۔ دونوں میں ہی مصنوعی ذہانت کے فیچرز بھی  شامل کیے گئے ہیں۔ AI Photography سے  سین ڈیٹیکشن ، فوٹولرننگ، پورٹریٹ موڈ اور بیوٹی فیکیشن کے فیچر استعمال کیے جا سکیں گے۔AI Display سے ڈسپلے آپ کے موبائل کی طرف دیکھتے ہی آن  ہوجائے گا۔ اس میں آٹومیٹک کلر ٹمپریچر ایڈجسٹمنٹ  کا فیچر ہے۔

AI Ringtone سے رنگ ٹون کا والیوم آپ کے ماحول میں موجود شور کی وجہ سے کم یا زیادہ  ہو جائے گا۔ اسوس نے اس میں ZeniMoji کا فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔ یہ لائیو اینیمیٹڈ اوٹار ہیں، جنہیں آپ لائیو سٹریم اور ویڈیو کالز میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
زین فون 5 کا ڈسپلے 6.2 انچ DCI-P3سپورٹ کے ساتھ 2,246x1,080 Super IPS ٹچ سکرین ہے۔ ڈسپلے کی برائٹنیس 500 nits اور ایسپکیٹ ریشو 19:9 ہے۔
فون میں کوالکوم سنیپ ڈریگن 636 چپ سیٹ ہے جسے 14 این ایم پروسس پر بنایا گیا ہے۔
یہ فون 4 جی بی یا 6 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج کے ساتھ دستیاب ہوگا۔
اس فون کی بیک پر مین کیمرہ سونی کا IMX363 12 میگا پکسل کا ہے۔ کیمرے کا اپرچر f/1.8 ہے۔ اس کیمرےکے فیچرز میں او ائی ایس فیز ڈیٹیکشن آٹو فوکس، 1.4 um پکسل سائز اور 83 ڈگری فیلڈ آف ویو شامل ہیں۔ بیک پر 120 ڈگری وائیڈ اینگل کیمرہ بھی ہے، جس کی ریزوولوشن ابھی نہیں بتائی گئی۔فون کا سیلفی کیمرہ f/2.0اپرچر اور 84 ڈگری فیلڈ آف ویو کے ساتھ 8 میگا پکسل کا ہے۔

زین فون 5 میں 3300 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ AI Charging سے یہ بیٹری دوگنا عرصے چلے گی۔ فون میں ڈوئل سم فنکشن اور ڈؤئل ایمپس کے ساتھ ڈؤئل سپیکرز ہیں۔ فون کے باکس میں ہائی ریزولوشن ائیر فون بھی ہیں۔  فون میں ایف ایم ریڈیو بھی ہے۔ اس میں اینڈروئیڈ اوریو کے ساتھ ZenUI 5.0 او ایس انسٹال ہے۔
زین فون 5 زیڈ بنیادی طور پر زین فون 5 ہی ہے لیکن اس میں سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی سٹوریج ہے۔ یہ تین سٹوریج آپشنز 6 جی بی / 64 جی بی، 8 جی بی / 128 جی بی اور 8 جی بی / 256 جی بی میں متعارف کرایا گیا ہے۔ اس ڈیوائسز کی قیمت 479 یورو ہوگی۔ زین فون 5 کی حتمی قیمت کے بارے میں ابھی معلوم نہیں ہوا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 28 فروری 2018

Share On Whatsapp