Facebook Introduces New Feature in Pakistan

فیس بک نے پاکستان میں خون عطیہ کرنے اور عطیے کی اپیل کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا

آج فیس بک نے پاکستان میں بھی صحت کے حوالے سےایک  اہم فیچر متعارف کرا دیا ہے۔بہت سے صارفین فیس بک پر ہی اپنے دوستوں سے عزیزوں کے لیے خون کے عطیات کی اپیل کرتے ہیں۔ اب صارفین فیس بک کی مدد سے خون کا عطیہ دے بھی سکیں گےا ور خون کے عطیے کے  لیے اپیل بھی کر سکیں گے۔ فیس بک خود ہی خون کے عطیے کی اپیل اُن لوگوں کی فیڈ میں دکھائے گا، جو متعلقہ خون کے گروپ کے حامل ہونگے۔
پاکستان میں لانچ ہونے سے پہلے ہی فیس بک پر 70 لاکھ صآرفین خون کا عطیہ دینے والوں کے طور پر سائن اپ کر چکے ہیں۔


اگر آپ بھی خون کا عطیہ دیتے ہیں یا دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں  تو facebook.com/donateblood پر سائن اپ کر سکتے ہیں۔ آپ کی دی ہوئی تمام معلومات پرائیویٹ یعنی Only Me ہونگی۔ ایسے افراد جنہیں خون کے عطیے کی ضرورت ہو، وہ facebook.com/findblooddonors وزٹ کر سکتے ہیں۔
 یہ فیچر اینڈروئیڈ، آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ پر دستیاب ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 28 فروری 2018

Share On Whatsapp