Asus Zenfone 5 Lite packs four cameras, two of them wide-angle

اسوس زین 5لائٹ میں دو وائیڈ اینگل کیمروں سمیت چار کیمرےہیں

ایم سی ڈبلیو میں  ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران اسوس نے زین فون 5 لائٹ فون بھی متعارف کرا دیا۔زین فون 5 فیملی میں یہ  پہلا انٹری لیول فون ہے۔
اس فون میں چار کیمرے ہیں، جن میں ایک فرنٹ اور ایک بیک کا  فیلڈ آف ویو120 ڈگری ہے۔ فون کا مین کیمرہ f/2.2اپرچر، فیز ڈیٹیکشن، آٹو فوکس اور 80 ڈگری فیلڈ آف ویو کے ساتھ 16 میگا پکسل کا ہے۔فون کا مین سیلفی کیمرہ  جس میں  Sony IMX376سنسر استعمال کیا گیا ہے، f/2.0 اپرچر اور 85.5 ڈگری فیلڈ آف ویو کے ساتھ 20 میگا پکسل کا ہے۔


فون کا ڈسپلے 6 انچ 2,160x1,080 ہے جبکہ اس کی سکرین ٹو باڈی ریشو 80.3 فیصد ہے۔ اس فون میں کوالکوم سنیپ ڈریگن 430 اور سنیپ ڈریگن 630 چپ سیٹ ہے۔ سنیپ ڈریگن 630 ورژن سے آپ رئیر مین کیمرہ کے ساتھ 4K ویڈیو بھی ریکارڈ کر سکتے ہیں اور اس میں 5 گیگا ہرٹز وائی فائی بینڈ کی سپورٹ بھی ہے۔ سنیپ ڈریگن 430 ورژن میں آپ 1080p اور 2.4 گیگا ہرٹز تک محدود رہتے ہیں۔
یہ فون دو طرح کے سٹوریج آپشن 3 جی بی ریم / 32 جی بی سٹوریج یا 4 جی بی ریم /  64 جی بی سٹوریج کے ساتھ متعارف کرایا جا رہا ہے۔
فون میں تین سلاٹس ہیں، جن میں دے دو سم کے لیے اور ایک مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے لیے ہے۔ فون کی بیک پر فنگر پرنٹ سکینر بھی ہے۔
زین فون 5 لائٹ میں 3300 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جسے مائیکرو ایس بی سے چارج کیا جاتا ہے۔ فون میں فرنٹ اور بیک پر 2.5D گلاس ہے۔ این ایف سی اور ایف ایم ریڈیو کی سہولت کے ساتھ یہ فون سرخ، سفید اور سیاہ رنگوں میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اینڈروئیڈ اوریو پر چلنے والے اس فون کا وزن 168 گرام ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 27 فروری 2018

Share On Whatsapp