BlackBerry only sold 850,000 phones last year

بلیک بیری نے پچھلے سال صرف 8 لاکھ 50 ہزار فون فروخت کیے اور اس پر بھی کافی خوش بھی ہے

بلیک بیری نے پچھلے پورے سال میں 8 لاکھ 50 ہزار یونٹ فروخت کیے ہیں۔ یہ معلومات آئی ڈی سی کے سینئر ریسرچ ڈائریکٹر  فار موبائل ڈیوائسز ، فرانسسکو جیرونیمو، نے فراہم کی ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے گوگل اور ایشنشل فون کےا عداد و شمار بھی دئیے تھے۔ گوگل کے بارے میں بات کریں تو گوگل نے پچھلے سال صرف چند ممالک میں  3.9 میل پکسل یونٹ فروخت کیے تھے۔
دوسری طرف بلیک بیری کے ایگزیکٹیو خوش ہیں کہ مارکیٹ میں ان کا برانڈ تو موجود ہے۔

اس وقت بھی بلیک بیری کی مصنوعات 50 ممالک میں 11 کیرئیر پیش کر رہے ہیں۔
بظاہر اس وقت یہی نظر آتا ہے کہ بلیک بیری مارکیٹ میں موبائل فروخت کرنے سے زیادہ اپنے برانڈ کی موجودگی پر خوش ہے۔
بلیک بیری برانڈ کے ٹی سی ایل کے بنائے فلیگ شپ فون کی لانچنگ کے بعد بلیک بیری موبائل کے چیف کمرشل آفیسر فرانکوئس ماہیو نے مشن کو مکمل قرار دیا ہے۔ بلیک بیری کو امید ہے کہ وہ جلد ہی پریمیم ڈیوائسز (جن کی قیمت 400 ڈالر سے زیادہ ہو) 3 سے 5 فیصد مارکیٹ دوبارہ حاصل کر لیں گے۔ مارکیٹ کا اتنا شیئر حاصل حاصل کرنے کےلیے بلیک بیری کو ایک سال میں ایک کروڑ یونٹ فروخت کرنے پڑیں گے، جو فی الحال بہت مشکل نظر آتا ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 27 فروری 2018

Share On Whatsapp