Canon announces EOS 2000D DSLR and M50 mirrorless cameras

کینن نے EOS 2000D DSLR اور M50مررلیس کیمرے کا اعلان کر دیا

کینن نے دو نئے بجٹ کیمرے EOS 2000D DSLR (اسے امریکا میں EOS Rebel T7 کا نام دیا گیا ہے) اور EOS M50مرر لیس لانچ کیے ہیں۔یہ کیمرے ایسے ابتدائی فوٹوگرافروں کے لیے ہیں جو سمارٹ فونز سے کیمرہ پر منتقل ہونا چاہتے ہیں۔
EOS 2000D کینن کی ڈی ایس ایل آر رینج میں نیا انٹری  لیول کیمرہ ہے جو موجودہ EOS 1300D کی جگہ لے گا۔ اس میں اپ گریڈڈ24.1MP APS-C CMOS سنسر، 9 پوائنٹ آٹو فوکس سسٹم، 3fps continuous shooting اور 3.0 انچ ایل سی ڈی ہے۔کیمرے میں فائل شیئرنگ کے  بلٹ ان وائی فائی اور این ایف سی  بھی ہے۔

یہ کیمرہ اپریل میں فروخت کے لیے  پیش کر دیا جائے گا۔ EF-S 18-55 f/3.5-5.6 IS II کٹ لینز کے ساتھ اس کی قیمت 549.99 ڈالر ہے۔
4Kریکارڈنگ کے ساتھ  EOS M50 کینن کا پہلا مرر لیس کیمرہ ہے۔اس کیمرے کا سنسر 24.1MP APS-C CMOS  ہے۔ اس میں ڈوئل پکسل آٹو فوکس ، DIGIC 8 پروسیسر، IS 100-25600، 24fpsپر 4K، 60fpsپر 1080p 120fps پر 720p، 1.04 ملین ڈاٹس کی 3 انچ ایل سی ڈی، 0.39 انچ  2.36 ملین ڈاٹس او ایل ای ڈی ویو فائیڈر، وائی فائی اور این ایف سی ہے۔
اس کیمرے کو بھی اپریل میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس کی صرف باڈی کی قیمت 779.99 ڈالر ہوگی۔ EF-M 15-45mm f/3.5-6.3 IS STM لینز کے ساتھ اس قیمت 899.99 ڈالر ہوگی جبکہ EF-M 15-45mm f/3.5-6.3 IS STM اور EF-M 55-200mm f/4.5-6.3 IS STM کے ساتھ اس کی قیمت 1249 ڈالر ہوگی۔

تاریخ اشاعت : پیر 26 فروری 2018

Share On Whatsapp