Sony unveils new Xperia XZ2 and XZ2 Compact flagships

سونی نے باضابطہ طور پر نئے ایکسپیریا ایکس زیڈ 2 اور ایکس زیڈ 2 کامپیکٹ فلیگ شپ متعارف کرا دئیے

سونی نے موبائل ورلڈ کانگرس میں اپنے دو فلیگ شپ فون متعارف کرا دئیے ہیں۔ ایکسپیریا ایکس زیڈ 2 اور ایکس زیڈ 2 کامپیکٹ  کو سونی نے ایک نئے ڈیزائن کے ساتھ متعارف کرا یا ہے۔
خم دار سائیڈوں   اور فرنٹ اور بیک  2.5D گوریلا گلاس  5  کے ساتھ سونی نے ایک نئے ڈیزائن، جسے سونی نے  Ambient Flow  کا نام نادیاہے، کے حامل فلیگ شپ فون  ایکسپیریا ایکس زیڈ 2 اور ایکس زیڈ 2 کامپیکٹ متعارف کرا دیا ہے۔

سونی نے اس بار فون میں فنگر پرنٹ ریڈر کو فون کے پیچھے لگایا ہے، جس کے بعد امید ہے کہ امریکا میں جاپانی کمپنی کے لیے کوئی قانونی تنازعہ کھڑا نہیں ہوگا۔
آئی پی 65/ 68 سرٹیفائیڈ ایکسپیریا ایکس زیڈ 2 اور ایکس زیڈ 2 کامپیکٹ  کی فرنٹ  اور بیک پر گوریلا گلاس 5  ہے ۔ ایکسپیریا ایکس زیڈ 2 اور ایکس زیڈ 2 کامپیکٹ دونوں کا ڈسپلے 18:9 ہے۔ ایکسپیریا ایکس زیڈ  2کا  ڈسپلے 5.7 انچ اور ایکس زیڈ 2  کامپیکٹ کا ڈسپلے 5 انچ کا ہے۔
دونوں کی ریزولوشن FullHD+ ہے۔
سونی کے نئے پینل اب HDR سرٹیفائیڈ اور  BT.2020 سٹینڈرڈ کو سپورٹ کرتے ہیں۔ ان ڈیوائسز کا کیمرہ بھی اب ایسی ہی ریکارڈنگ کر سکتا ہے۔
فون کا کیمرہ وہی 19MP, Motion Eye, 1/2.3" Sony IMX400, f/2.0 یونٹ ہے جو ایکسپیریا ایکس زیڈ 1 میں تھا لیکن اس میں  بہت سے نئے فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ سونی نے کوالکوم کے ساتھ اشتراک بھی کیا ہے، جس کے بعد سنیپ ڈریگن 845 آئی ایس پی  اور اس کا سوفٹ وئیر نئی نسل کے BIONZ امیج پروسیسنگ الکورتھم    کا حامل ہے۔

کیمرے کے نئے فیچر سے اب دونوں فون 4K HDRویڈیو ریکارڈ کر سکتیں گے، شاید یہ سمارٹ فونز میں اس قابلیت کے پہلے سمارٹ فون ہیں۔ یہ فون 1080p@960fps پر سلوموشن ویڈیو بھی ریکارڈ کر سکیں گے۔ لیکن آئی ایس پی ریم نہ بڑھانے کی وجہ سے آپ 720p سے آدھے دورانئیے کی 1080pسلوموشن ویڈیو ریکارڈ کر سکیں گے۔
سونی کے ایکسپیریا ایکس زیڈ 2 کی پیمائش 153 x 72 x 11.1 ملی میٹر اور ایکس زیڈ 2 کامپیکٹ کی پیمائش 135 x 65 x 12.1 ملی میٹر ہے۔
بدقسمتی سے سونی سے دونوں ڈیوائسز سے 3.5 ایم ایم آڈیو جیک نکال دی ہے۔ فون کے سٹیریو سپیکر ایکس زیڈ 1 سے 20 فیصد بلند آواز کے حامل ہیں۔ ایکس زیڈ 2 میں تو نیا ڈائنامک وائبریشن سسٹم بھی ہے۔ ایکس زیڈ 2 میں Qi ؤائرلیس چارجنگ کی سپورٹ ہے جو کامپیکٹ ورژن میں نہیں ہے۔ اسی طرح دونوں ڈیوائسز میں ایک اہم فرق ایل ٹی ای کنکٹیویٹی کا ہے۔ ایکس زیڈ 2 میں Cat. 18  اور کامپیکٹ Cat. 15 سپیڈز کا حامل ہے۔
دونوں ڈیوائسز کا باقی ہارڈ وئیر ایک سا ہی ہے۔
دونوں میں سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی (یو ایف ایس ) انٹرنل سٹوریج ہے، جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا جا سکتا ہے۔ دونوں میں ڈؤئل سم، Wi-Fi ac، این ایف سی، بلوٹوتھ 5.0، جی پی ایس، GLONASS اور یوایس بی 3.1 ٹائپ سی ہے۔ ایکس زیڈ 2 میں 3180 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جبکہ کا مپیکٹ ورژن میں 2870 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
ایکس زیڈ لیکوئیڈ بلیک، لیکوئیڈ سلور، ڈیپ گرین (پیٹرولیم بلیو) اور ایش پنک  جبکہ ایکس زیڈ 2 کامپیکٹ بلیک، وائٹ، سلور، موز گرین اور کورل پنک رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ دونوں فون مارچ کے اخر یا اپریل کے شروع میں مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کر دئیے جائیں گے۔

تاریخ اشاعت : پیر 26 فروری 2018

Share On Whatsapp