Xiaomi to unveil Mi Mix 2S with Snapdragon 845 on March 27

شومی 27 مارچ کو سنیپ ڈریگن 845 کے ساتھ Mi Mix 2Sلانچ کرے گا

شومی نے اعلان کیا ہے کہ وہ Mi Mix 2S کو  سنیپ ڈریگن 845 کے ساتھ 27 مارچ کو  لانچ کرے گا۔ چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر اس کے پوسٹر پر  273,741نمایاں کر کے لکھا ہے، جو  ڈیوائس کا AnTuTu بینچ مارک سکور ہو سکتا ہے۔
اطلاعات ہیں کہ اس فون میں 18:9ریشو اور فل ایچ پلس ریزولوشن کے ساتھ 5.99 انچ کی سکرین ہوگی۔ فون میں 8 جی بی ریم اور 256 جی بی سٹوریج ہو سکتی ہے۔ اندازہ ہے کہ اس میں اینڈروئیڈ اوریو کی بنیاد پر بنایا گیا MIUI 9 او ایس انسٹال ہوگا۔
شومی نے بارسلونا میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس میں پریس کانفرنس نہیں کی، جس کا مطلب ہے کہ اس فون کو چین میں ہی لانچ کیا جائے گا۔ شومی نے پچھلے سال بھی ایم سی ڈبلیو کے باوجود Mi 5C کو چین میں ہی متعارف کرایا تھا۔

تاریخ اشاعت : پیر 26 فروری 2018

Share On Whatsapp