Nokia 1 is the first Android Go smartphone by HMD Global

نوکیا 1 ایچ ایم ڈی گلوبل کا پہلا اینڈرویڈ گو سمارٹ فون ہے

ایچ ایم ڈی گلوبل نے 85 ڈالر یا 75 یورو کے سمارٹ فون نوکیا 1 کا اعلان کر دیا ہے۔اس فون کا اہم ترین فریچر اینڈروئیڈ اوریو(گو ایڈیشن) ہے، جسے کم پاور ڈیوائسز کے لیے بنایا گیا ہے۔گوگل پہلے ہی گو پروگرام کے تحت بہت سی ایپس بنا چکا ہے لیکن نوکیا 1 وہ پہلا فون ہے، جسے اس پراجیکٹ کےلیے بنایا  گیا ہے۔
اینڈروئیڈ اوریو (گو ایڈیشن ) کو جون 2017 میں متعارف کرایا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت گوگل کی مقبول ایپلی کیشنز ترقی پذیر ممالک میں کم پاور کے ہارڈ وئیر کے لیے دوبارہ بنائی گئیں ۔

مثال کے طور پر یوٹیوب گو سے سست کنکشن کے  صارفین ویڈیو کو  بعد میں آف لائن  دیکھنے کے  لیے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔اسی طرح جی میل گو سے بھی صارفین ڈیٹا کی بچت کر کے ای میلز کو آف لائن پڑھ سکتے ہیں۔ نوکیا 1 میں گوگل کا اپنا بنایا جی بورڈ گو کی بورڈ ہے لیکن اس کی بورڈ میں جف سرچ، سٹیکرز اور ون ہینڈ موڈ کے فیچرز نہیں ہیں۔گوگل نے گوگل اسسٹنٹ کا بھی گو ایڈیشن متعارف کرایا ہے۔ جس سے صارفین فون کالز کر سکتے ہیں، میسج بھیج سکتے ہیں، میوزک چلا سکتے ہیں اور موسم چیک کر سکتے ہیں لیکن اس سے سمارٹ ہوم ڈیوائسز کو کنٹرول نہیں کر سکتے ۔

نوکیا 1 کا ڈسپلے 4.5 انچ    (480 x 854 پکسل ریزولوشن) ہے۔ فون میں 1.1 گیگا ہرٹز کواڈ کور پروسیسر کے ساتھ  میڈیا ٹیک کا ایم ٹی 6737 ایم چپ سیٹ، ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 5 میگا پکسل مین کیمرہ، 2 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ، 1 جی بی ریم اور 8 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کی بیٹری 2150 ایم اے ایچ کی ہے، جسے مائیکرو یو ایس بی سے چارج کیا جا سکتا ہے۔فون میں ایف ایم ریڈیو کی سپورٹ بھی ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 26 فروری 2018

Share On Whatsapp