LG V30S ThinQ and V30S+ ThinkQ now official

ایل جی نے زیادہ میموری اور نئےرنگوں کے ساتھ LG V30S ThinQ اور V30S+ ThinkQ متعارف کرادئیے

ایل جی کے V30sکے نئے  ماڈل  متعارف کرا دئیے ہیں لیکن جیسا کہ  پہلے اطلاعات تھی، یہ فون موجودہ ڈیوائسز کے میموری اپ گریڈڈ ورژنز ہیں۔ اس کے علاوہ ایل جی نے اس میں مصنوعی ذہانت کا پلیٹ فارم بھی شامل کیا گیا ہے۔
تیکنیکی طور پر ایل جی نے دو نئی ڈیوائسز متعارف کرائی ہیں۔ V30S ThinQ اور V30S+ ThinkQ۔ ڈیوائسز کے نام میں S اور S+ کا سیدھا سا مطلب تو ان ڈیوائسز میں 6 جی بی ریم /  1285 جی بی سٹوریج اور 6 جی بی ریم / 256 جی بی سٹوریج ہے۔

اس کے علاوہ ڈیوائسز میں جو اہم تبدیلی ہوئی ہے وہ رنگوں کی ہے۔
جہاں تک ThinQ کا تعلق ہے تو یہ ایل جی کا نیا مصنوعی ذہانت کا سسٹم ہے ۔ThinkQ میں موجود سسٹم کو  AI CAM  کا نام دیا گیا ہے۔یہ سسٹم کیمرے کے ویو فائیڈر کے ساتھ کام کرتا ہے۔ یہ سسٹم اشیاء کو شناخت کر کے اپنی سیٹنگ اس کے مطابق ایڈجسٹ  کر لیتا ہے۔یہ سسٹم اس وقت اشیاء کو 8 کیٹیگریز جیسے پورٹریٹ (اشخاص)، جانور، سٹی بلڈنگ، فلاور، سن رائز، سن سیٹ، فوڈ اور لینڈ سکیپ  میں  شناخت کرتا ہے۔
اس کے علاوہ QLens کسی بھی چیز کو شناخت کر کے  خریداری کے لیے استعمال کرتا ہے۔ یعنی اگر آپ کیمرہ  لیپ ٹاپ کی طرف کریں گے تو فون لیپ ٹاپ کو شناخت کر کے آپ کو اس کی قیمتیں بتائے گا ، اس کی تصاویر دکھائے گا اور پھر آن لائن سرچ بھی کر دے گا۔ اس کے علاوہ یہ کیو آر کوڈ بھی پڑھ سکتا ہے۔ThinkQ کی اہم خصوصیت آپ کی تمام موجودہ اور مستقبل کی انٹرنیٹ آف تھنگز ڈیوائسز سے کیمونی کیٹ کرنا ہے۔
اگر آپ نے پہلے ایل جی وی 30 خریدا ہوا ہے تو پریشان نہ ہوں۔ ایل جی ThinkQپلیٹ فارم کو موجودہ ڈیوائسز پر بھی لا رہا ہے۔ ایل جی نے نئے Bright Mode کا بھی وعدہ کیا ہے، جو کیمرے کی کم روشنی میں پرفارمنس کو بہت بہتر بنائے گا۔ ایل جی کی یہ نئی ڈیوائسز اگلےماہ فروخت کے لیےپیش کر دی جائیں گی۔

تاریخ اشاعت : پیر 26 فروری 2018

Share On Whatsapp