Samsung Galaxy S9 and S9+ go official with new hardware, old looks

نئے ہارڈ وئیر اور پرانے ڈیزائن کے ساتھ سام سنگ نے گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس متعارف کرا دئیے

سام سنگ نے بارسلونا میں ہونے والی  موبائل ورلڈ کانگرس 2018 میں اپنے تازہ ترین فلیگ شپ سام سنگ  گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس متعارف کرا دئیے ہیں۔ اس بار نئے فلیگ شپ کا ہارڈ وئیر  تو نیا ہے لیکن ان کے ڈیزائن میں سام سنگ نے کوئی خاص تبدیلی نہیں کی۔
گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس میں  پہلے کی طرح  واٹرپروفنگ کے ساتھ    گلاس سینڈوچ ڈیزائن ، ایلومینیم فریم اور خمدار گوریلا گلاسز   ہیں۔ سام سنگ نے گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس  کی بیزل  کو بھی کچھ کم کیا ہے۔


گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس  کے ڈیزائن میں جو چھوٹی تبدیلیاں کی گئی ہیں اُن میں آئیریس سکینر، فنگرپرنٹ سکینر کی جگہ اور نیچے سپیکروں  کی گرِل بھی تبدیل کی گئی ہے۔
گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس  میں Quad HD ریزولوشن کے ساتھ  Infinity Super AMOLED سکرینز موجود ہیں۔پہلے کی طرح سام سنگ گلیکسی ایس 9 کی سکرین 5.8 انچ اور گلیکسی ایس9 پلس کی سکرین 6.2 انچ کی ہے۔
گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس  کوشمالی  امریکا اور چین کے علاوہ ایگزینوس 9810 چپ سیٹ کے ساتھ  لانچ کیا جائے گا۔
اس نئی ایس او سی میں کوارٹٹ کے 2.8 گیگا ہرٹز کی تھرڈ جنریشن Mongoose کورز اور کوارٹٹ کے 1.77 گیگاہرٹز کی کورٹیکس -اے 55 کورز کے ساتھ اوکٹا کور پروسیسر ہے۔ گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس میں 18 کور Mali-G72 جی یو، 4 جی بی ریم (ایس 9) اور 6 جی بی ریم (ایس 9 پلس) ہے۔
چین اور شمالی امریکا میں گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس کو کوالکوم کے تازہ ترین چپ سیٹ سنیپ  ڈریگن 845 کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ اس میں اوکٹا کور Kryo 385 پروسیسر، ایڈرینو 630 جی پی یو اور وہی ایس 9 کے لیے 4 جی بی ریم اور ایس 9 پلس کے لیے 6 جی بی ریم ہے۔


[short][show_tech_gallery 394][/short]

گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس کے کیمرے میں  نمایاں بہتری کی گئی ہے۔ صارفین دونوں ڈیوائسز کے 12 میگا پکسل کے مین کیمرے سے خود ہی f/1.5 سے f/2.4 تک اپرچر منتخب کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں آپٹیکل سٹیبلائزیشن اور ڈوئل پکسل فیز ڈیٹیکشن آٹوفوکس بھی ہے۔اس سال بھی ایل ای ڈی فلیش ڈبل کی بجائے سنگل ہی ہے۔
سام سنگ نے فون کا سیلفی کیمرہ تو جیسے براہ راست ایس 8 سے لے لیا ہے۔

f/1.7 لینز اور آٹو فوکس کے ساتھ فون کا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔گلیکسی ایس 9 پلس میںf/2.4 لینز، او آئی ایس اور ڈوئل پکسل آٹو فوکس کے ساتھ 12 میگا پکسل کا  ایک خصوصی سیکنڈری ٹیلی فوٹو کیمرہ ہے، جو نوٹ 8 کی طرح ہے۔
دونوں فون نئے HEVCفارمیٹ میں 60fps پر 4Kویڈیو ریکارڈ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ سونی کے تازہ ترین فون کی طرح  960fps پر 720p سلو موشن ریکارڈنگ بھی کر سکتے ہیں۔ایکسپریا اور گلیکسی ایس 9 میں اہم فرق آٹو میٹک ایونٹ ڈیٹیکشن کا ہے۔
سام سنگ نے  ویڈیو کلپ کی ایڈیٹنگ کو بھی آسان بنا دیا ہے۔ اب آپ ایک کلک سے ویڈیو کو جف میں ایکسپورٹ کر سکتے ہیں۔
گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس دونوں ہی پریمیم اے کے جی ہرمین سٹیریو سپیکرز اور اس کے ساتھ ڈولبی آٹموس کی سپورٹ کے ساتھ  ہیں۔ سام سنگ کا کہنا ہے کہ یہ ایس 8 کے سپیکروں سے 40 فیصد زیادہ بلند آواز ہیں۔سام سنگ نے ان ڈیوائسز میں ہیڈ فون جیک کو بھی بحال رکھا ہے۔
گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس  دونوں میں اینڈروئیڈ اوریو کے ساتھ تازہ ترین Grace UX انسٹال ہے۔
اس میں AR Emojis کی سپورٹ اور بہتر KNOX  ہے۔ Intelligent Scan سیکورٹی آئیرس سکینر اور فیس ان لاک کو ایک ہی وقت میں یقینی بناتی ہے۔
گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس کی بیٹری وہی ہیں جو ایس 8 اور ایس 8 پلس کی تھیں۔ ان میں کوئی اپ ڈیٹ نہیں کی گئیں۔ لگتا ہے نوٹ 7 کے حادثے کے بعد سام سنگ بیٹری کے حوالے سے مزید کوئی رسک نہیں لینا چاہتا۔
گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس دونوں کو اگلے ماہ مڈنائٹ بلیک، کورل بلیو، ٹائٹینیم گرے اور لیلک پرپل رنگوں میں متعارف کرایا جائے گا۔

سام سنگ گلیکسی کے ایس 9 کے 64 جی بی سٹوریج  ماڈل کی قیمت 740 ڈالر یا 83 ہزار پاکستانی روپے ہے جبکہ ایس 9 پلس کے 64 جی بی سٹوریج  ماڈل کی قیمت  840 ڈالر یا 94 ہزار پاکستانی روپے ہے۔یہ قیمت ایپل کے آئی فون ٹین سے 200 ڈالر کم  ہے۔
اس کے مقابلے میں دوسری کمپنیوں کے فلیگ شپس کی قیمتیں دیکھی جائیں تو کچھ یوں ہیں۔

•    Google Pixel 2 Price – PKR 92,999
•    Apple iPhone 8 Price – PKR 89,999
•    LG V30 Plus Price – PKR 93,999
•    Huawei Mate 10 Pro – PKR 82,500 [short][show_tech_video 299][/short]

تاریخ اشاعت : اتوار 25 فروری 2018

Share On Whatsapp