The Blade V9 and V9 VITA are ZTE's latest mid-ranges

زیڈ ٹی ای نے Blade V9 اور V9 VITA مڈ رینج فون متعارف کرا دئیے

زیڈ ٹی ای نے موبائل ورلڈ کانگرس میں  مڈ رینج ڈیوائسز متعارف کرائی ہیں۔ دوسری ڈیوائسز کے علاوہ اس میںBlace V9 اور Blade V9 Vita بھی لانچ کی گئی  ہیں۔ دونوں کی ایسپکٹ ریشو 18:9 ہیں ۔
بڑی ڈیوائس Blade V9 دونوں طرف سے گلاس باڈی  اور اطراف سے ایلومینیم سٹریپ کے ساتھ ہے۔ Blade V9کی پیمائش 151.4 x 70.6 x 7.5 ملی میٹر اور وزن 140 گرام ہے۔
 فون کا ڈسپلے 5.7 انچ ایل سی ڈی 18:9 ہے،جس کی ریزولوشن 2160 x 1080 پکسل ہے۔فون میں سنیپ ڈریگن 450 چپ سیٹ،  3 جی بی / 4 جی بی ریم اور 32 جی بی / 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔

انٹرنل سٹوریج کو مائیکروایس ڈی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
Blade V9   کے ڈوئل کیمرہ میں سے ایک کیمرہ f/1.8اپرچر اور Omnivision OV16B10 سنسرز کے ساتھ 16 میگا پکسل اور دوسرا کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔ کیمرے کے اہم فیچرز میں رئیل ٹائم bokeh اور Re-Bokeh شامل ہیں۔Blade V9 میں PDAF 2.0 فیچر بھی ہے، جس سے فون 40 فیصد تیزی سے فوکس کرتا ہے۔  فون کا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے  لیکن یہ 13 میگا پکسل تک کی تصاویر بنا سکتا ہے۔


فون کے دوسرے ہارڈ وئیر میں فنگر پرنٹ ریڈر، 3.5 ایم ایم آڈیو جیک، مائیکرو یو ایس بی، ہائیبریڈ ڈوئل سم سپورٹ، ایل ٹی ای، این ایف سی اور بلوٹوتھ 4.2 شامل ہیں۔ فون کی بیٹری 3200 ایم اے ایچ ہے۔ فون میں اینڈروئیڈ 8.1 اوریو انسٹال ہے۔
Blade V9 VITA لائٹ ورژن ہے۔اس کا ڈسپلے 5.45 انچ اور ریزولوشن HD+ ہے۔ فون کی پیمائش 146.8 x 68.7 x 7 ملی میٹر ہے۔ فون میں سنیپ ڈریگن 435 چپ سیٹ، 2 جی بی / 3 جی بی ریم اور 16 جی بی / 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔
سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا جا سکتا ہے۔
Blade V9 VITA کی بیک پر 13 میگا پکسل + 2 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے جبکہ فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل ہے۔ فنگر پرنٹ ریڈر، VoLTE سپورٹ، بلوٹوتھ 4.1، Wi-Fi b/g/n اور جی پی ایس کے ساتھ فون کا بہت سا ہارڈ وئیر Blade V9 جیسا ہی ہے۔
ابتدائی طور پر دونوں ڈیوائسز کی قیمت 300 ڈالر اور 250 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ زیڈ ٹی ای کا ZTE Tempo Go پہلا اینڈروئیڈ گو ہینڈ سیٹ ہوگا۔ پلاسٹک ڈیزائن کے ساتھ اس میں 5 انچ ڈسپلے (854 x 480 پکسل)، سنیپ ڈریگن 210 چپ سیٹ،  1 جی بی ریم، 8 جی بی کی قابل توسیع انٹرنل سٹوریج ہے۔ 
ZTE Tempo Go امریکا میں ان لاکڈ 80 ڈالر میں فروخت کیا جائے گا۔ 80 ڈالر کے اس فون میں آپ کو ایل ٹی ای سپورٹ، 5 میگا پکسل رئیر کیمرہ اور 2 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 25 فروری 2018

Share On Whatsapp