Photos of Samsung Galaxy S9 and S9+ hit the web early

سام سنگ گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس کی تصاویر لانچ سے پہلےہی انٹرنیٹ پر لیک ہوگئیں

اس بار تو سام سنگ کے آنے والے فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس کے بارے میں دھڑا دھڑ  لیک خبریں  سامنے آ رہی ہیں۔ تازہ ترین لیک میں دونوں فونز کی کئی تصاویر سامنے آئیں ہیں، جن میں یہ دونوں فون ایک ساتھ رکھے نظر آ رہے ہیں۔ان تصاویر کے مطابق اس فون کے ڈیزائن میں کچھ زیادہ تبدیلی نہیں کی گئی ۔ فرنٹ دیکھیں تو وہاں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی لیکن بیک پر فنگرپرنٹ سکینر کی پوزیشن ضرور تبدیل کی گئی ہے۔


اس سے پہلے ان ڈیوائسز کی قیمتوں کے بارے غیر مصدقہ اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ ان کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہوگا تاہم ہسپانوی زبان کے ایک پمفلٹ سے اس فون کی قیمت، تفصیلات اور نئے کیمرہ فیچرز کا بھی پتا چلتا ہے۔
گلیکسی ایس 9 کی قیمت 850 یورو اور ایس 9 پلس کی 1000 یورو ہوگی۔ اب پتا نہیں سام سنگ جب گلیکسی نوٹ 9 متعارف کرائے گا تو اس کی قیمت کتنی رکھے گا کیونکہ موجودہ نوٹ 8 کو 1000 یورو کی قیمت پر لانچ کیا گیا تھا۔ اس بار گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس کی قیمتوں کی 150 یورو کا فرق ہے۔ پچھلے فلیگ شپ میں یہ فرق 100 یورو (800 یورو اور 900یورو) کا تھا۔
اس کے علاوہ سپرسلوموشن  کی بھی تصدیق ہوگئی ہے، جس میں ویڈیو  480fps نہیں  900fps ہونگی۔ اندازہ ہے کہ یہ اصل میں 960fps ہوگا۔ یہ سونی کے موشن آئی کیمرہ جتنا ہے۔پمفلٹ سے پتا چلتا ہے کہ کیمرے کا اپرچر f/1.5 سے شروع  ہو گا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 24 فروری 2018

Share On Whatsapp