Xiaomi Redmi Note 5 Pro sells out in seconds

شومی ریڈمی نوٹ 5 پرو کے لاکھوں یونٹ سیکنڈوں میں فروخت ہوگئے

شومی نے پچھلے ہفتے  ریڈمی نوٹ 5 پرو  کو ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ کے ساتھ جاری کیا تھا۔ اس فون کی فلیش سیل میں اس کے لاکھوں یونٹ سیکنڈوں میں فروخت ہوگئے۔
شومی انڈیا کے مطابق اس فون کے 3 لاکھ سے زیادہ یونٹ 3 منٹ سے بھی کم وقت میں فروخت ہوئے۔ لیکن ٹوئٹر پر صارفین کا کہنا ہے کہ یہ  صرف 10 سیکنڈ میں ہی یہ فون آؤٹ آف سٹاک ہو گیا تھا اور اس کے بعد اس کے آرڈر کینسل ہوگئے۔
شومی انڈیا کے مطابق ریڈمی نوٹ 5 پرو کی یہ پہلی فلیش سیل بھارتی تاریخی کی سب سے بڑی سمارٹ فون فلیش سیل تھی۔

تاہم ایک صارف نے اس پر تبصرہ کیا کہ ہمیں بے وقوف بنانا بند کرو، ویب سائٹ چند سیکنڈ میں ہی کریش ہوگئی تھی۔ ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ صرف دس سکینڈ کے بعد ہی سائٹ پر اؤٹ آف آرڈر کا نشان آ گیا تھا۔
شومی نے ایک بار بھی 28 فروری کو mi.com اور Flipkart پر ایک اور فلیش سیل شیڈول کی ہے۔ ریڈمی نوٹ 5 کو چار رنگوں شیمپین گولڈ، گولڈ روز، ہلکا نیلا اور سیاہ، میں دستیاب ہے۔ اس کے 4 جی بی ریم / 64 جی بی سٹوریج ماڈل کی قیمت 13999 بھارتی روپے یا 215 ڈالر  جبکہ 6 جی بی ریم ورژن کی قیمت 16999 یا 261 ڈالر ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 23 فروری 2018

Share On Whatsapp