glasswire firewall and network monitoring

آپ کےموبائل کی کونسی ایپ زیادہ انٹرنیٹ استعمال کر رہی ہے

محدود بینڈ وڈتھ کا انٹرنیٹ ڈیٹا پیک استعمال کرنے والے صارفین کو اندازہ نہیں ہو پاتا کہ کونسی ایپ زیادہ Mbs استعمال کر رہی ہے۔ اس طرح وقت سے پہلے انٹرنیٹ پیکج ختم ہونے کی وجہ سے اپنے کریڈٹ سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ ڈیٹا کے استعمال کا حساب کتاب دکھانے کا جو فیچر اینڈروئیڈ میں موجود ہے وہ اتنا عمدہ نہیں ہے۔
اس سلسلے میں بہترین فائر وال ایپلیکیشن جیسے کہ Glass Wire فائر وال ایپ انسٹال کرنا بہت مفید ہے۔


یہ ایپ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے بعد اب اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم کے لیے بھی مفت دستیاب ہے۔ یہ فائر وال (گلاس وائر ایپ) فون کو بیرونی خطرات سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال پر بھی نظر رکھتی ہے۔اگر آپ اس میں اپنی بینڈوڈتھ سیٹ کردیں کہ آپ کے پاس اتنے دنوں کے لیے اتنا انٹرنیٹ دستیاب ہے تو پیکج مدت ختم ہونے سے پہلے یہ آپ کو الرٹ کرتی ہے۔مثلا اگر آپ نے 2 جی بی کاپیکج حاصل کر رکھا ہے تو نوے فیصد ڈیٹا استعمال ہونے پر یہ آپ کو الرٹ کر دے گی تاکہ آپ اضافی انٹرنیٹ استعمال نہ کریں اور اپنا کریڈٹ بچا سکیں۔

آپ اس میں اپنی مرضی سے مختلف الرٹس فعال کر سکتے ہیں۔ نیز یہ آپ کے فون کو ان خطروں سے بھی محفوظ رکھے گی جو اینٹی وائرس پروگرام سے بھی ختم نہیں ہو پاتے۔ آج کل لنکس کا استعمال عام ہے لہٰذا یہ ایپ فون میں ضرور انسٹال ہونا چاہیے۔اسے انسٹال کرنے کے لیےیہاں کلک  کریں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 جون 2017

Share On Whatsapp