اب اینڈٖروئیڈ صارفین بھی لینکس استعمال کر سکتے ہیں
لینکس کے ایسے شائقین جو اینڈروئیڈ موبائل میں بھی لینکس کو ہی استعمال کرنا چاہتے ہیں، اُن کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ وہ اب اپنے فون کے انٹرفیس کو کمانڈ لائن میں بدل سکتے ہیں۔
Linus CLI Launcher ایک مفت ایپلی کیشن ہے، جسے پلے سٹور سے انسٹال کیا جا سکتا ہے۔لینکس سی ایل آئی لانچر اینڈروئیڈ کے انٹرفیس کو مکمل طور پر کمانڈ لائن انٹرفیس سے بدل دیتا ہے۔ یہ ایپلی کیشن اینڈروئیڈ کے آئیکون بیسڈ انٹرفیس کو کمانڈ لائن سے بدل دیتی ہے۔
لینکس سی ایل آئی لانچر کی چند کمانڈ ز درج ذیل ہیں۔
• uninstall [app]
• sms [contact] [text]
• call [contact]
• calc [expression]
• search [google, playstore, youtube, files]
• wifi
• flash
• share [file]
• mv / cp [file] [dest]
اینڈروئیڈ صارفین اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت : منگل 25 اپریل 2017