Youtube video downloader

یوٹیوب وڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے بہترین براؤزر ایکسٹینشن

یوٹیوب سے ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے بہت سےسافٹ وئیرز اور  آن لائن سروسز موجود ہیں۔ اگر آپ اکثر ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرتے رہتے ہیں تو بہتر ہے کہ ہماری بتائی ہوئی اس  ’’یوٹیوب وڈیو ڈاؤن لوڈر‘‘ (YouTube Video Downloader)ایکسٹینشن کو آزمائیں۔اس ایکسٹینشن سے  آپ براؤزر میں یوٹیوب کی  ویڈیو کے نیچے  ایک نیا بٹن آ جائے گا، جس سے آپ ویڈیو کو ڈاون لوڈ بھی کر سکیں گے اور کنورٹ بھی کر سکیں گے۔

اس ایکسٹینشن سے ویڈیو کو صرف آڈیو میں بھی کنورٹ کیا جا سکتا ہے۔
یہ ایکسٹینشن گوگل کروم، اوپرا یا فائر فوکس ، اوپیرا، یانڈکس اور دوسرے کروم بیسڈ براؤزر کے لیے دستیاب ہے۔اس ایکسٹینشن کو انسٹال کرنے کےلیے سب سے پہلے اسے ڈاؤن لوڈ کر کےان زپ کریں اور پھر براؤزر میں ایکسٹینشن والا صفحہ کھول لیں۔ پھر  ان زپ ہوئے فولڈر کو براؤزر کے ایکسٹینشن والے صفحے  پر ڈریگ کر کے ڈراپ کر دیں۔لیجیے اب آپ کو یوٹیوب میں  ڈاؤن لوڈ کا اضافی بٹن بھی نظر آئے گا۔
اس ایکسٹینشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 10 فروری 2017

Share On Whatsapp