10 Ways to Search Google for Information

گوگل پر سرچ کرنے کے 10 ایسے طریقے جن سے96 فیصد لوگ ناواقف ہیں

ایڈوانس ٹیکنالوجی کے دور میں ہائی سپیڈانٹرنیٹ کنکشن کےہوتے ہوئے آپ  انٹرنیٹ پر کسی بھی قسم کی معلومات تلاش کر سکتے ہیں۔
چند منٹوں میں ہی جہاں لذیذ ترین پکوان کی ترکیب جان سکتے ہیں وہیں ہم پیچیدہ علمی موضوعات پر مواد تلاش کر سکتے ہیں۔
انٹرنیٹ پر سرچنگ کےلیے سب سے اہم پلیٹ فارم گوگل کا ہے۔ اس کی مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ یہاں صارفین کو جلد یا بدیر اپنی مرضی کی معلومات مل جاتی ہیں تاہم چند طریقے ایسے ہیں جس کو اپنا کر صارفین  مطلوبہ چیزوں کو منٹوں کی بجائے سیکنڈوں میں تلاش کر سکتے ہیں۔

ذیل میں اس حوالے سے جو  طریقے دئیے گئے ہیں، اُن سے انٹرنیٹ کی اکثریت ناواقف ہے۔ ان طریقوں پر عمل کر کےآپ سرچنگ کا کام بہت آسانی سے کر سکتے ہیں۔

1۔ دوچیزوں میں سے ایک کی تلاش
اگر آپ کچھ تلاش کرنا چاہتے ہیں اور آپ کو اچھی طرح سے معلوم نہیں کہ آپ کئی چیزوں میں سے کیا تلاش کرنا چاہتے ہیں تو آپ مختلف الفاظ کے درمیان  Or  یا  مختلف الفاظ کے بیچ ” | “ کا نشان ڈال کر کئی چیزوں میں سے تلاش کر سکتےہیں۔


2۔ مترادف الفاظ(synonyms) کی تلاش
گوگل پر کسی بھی موضوع اور اس سے متعلقہ موضوعات بھی سرچ کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے کے گوگل صارفین کو الفاظ کے ساتھ ٹیلڈا کے نشان ” ~ “ کا اضافہ کرنا پڑتا ہے۔اگر آپ healthy ~food لکھ کر سرچ کریں گے تو گوگل آپ کو صحت مند غذا کے اصول، کھانے کی تراکیب اور صحت مند کھانوں کے آپشن فراہم کرے گا۔

3۔ ویب سائٹ کے اندر سرچ کرنا
اگر آپ صرف ایک ہی ویب سائٹ کے اندر سے نتائج تلاش کرنا چاہتے ہیں تو آپ سرچ بار میں ویب سائٹ کا ایڈریس سپیس متعلقہ لفظ لکھ کر سرچ کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ کروم براؤزر کی ایڈریس بار میں بھی ویب سائٹ کے ایڈریس کے بعد ایک سپیس دے کر کوئی بھی لفط لکھ کر سرچ کرنے سے گوگل اس ویب سائٹ میں موجود اس لفظ سے متعلقہ تمام صفحات سامنے لےآئے گا۔

4۔اسٹیرک کا استعمال کریں
اگر آپ کسی جملے میں کوئی ایک لفظ بھول جائیں تو اس کی جگہ اسٹیرک کے نشان ”*“ کو استعمال کر کے گوگل کیا جا سکتا ہے۔ مثال کےطور پر urdupoint*  تلاش کرنے سے نجی اخبار کے بعد تمام الفاظ سے نتائج ظاہر ہو جائیں گے ۔


5۔ جب بہت سے الفاظ یاد نہ ہوں
جب کسی فقرے کے بہت سے الفاظ  یاد نہ ہوں تو آپ تب بھی گوگل سے اس فقرے سے متعلق نتائج حاصل کر سکتےہیں۔ اس کے لیے جہاں آپ کو بہت سے الفاظ بھولے ہیں وہاں پر Around کے بعد بریکٹ میں ممکنہ بھولنے والے الفاظ کی تعداد لکھ کر تلاش کر نا ہوگا۔ مثال کے طور پر I wandered AROUND(4) cloud.تلاش  کرنے سے آپ کو I wandered Lonely as a cloud.    کا رزلٹ مل جائے گا۔

6۔ ٹائم فریم کا استعمال
آپ گوگل پر ایک مخصوص عرصے کے دوران کے نتائج بھی حاصل کر سکتےہیں۔
اگر آپ بیسویں صدی کی سائنسی دریافتوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو آپ کو ”scientific discoveries 1900…2000“ لکھ کر سرچ کرنا پڑے گا۔

7۔ ٹائٹل یا یوآر ایل کی تلاش
کسی بھی مضمون کے عنوان کے بارے میں تلاش کرنے کے لیے آپ کو تلاش کےلفظ سے پہلے بغیر کوئی سپیس دئیے intitle لکھنا پڑے گا۔  اسی طرح کسی یوآرایل میں سرچ کرنے کے لیے آپ کوکسی لفظ سے پہلے بغیر سپیس دئیے ” inurl “لکھنا پڑے گا۔


8۔ ایک سی ویب سائٹس کی تلاش
اگر آپ کو انٹرنیٹ کی ایک سائٹ سے اپنا من پسند مواد مل جاتا ہے توآپ اسی طرح کی دوسری ویب سائٹس بھی تلاش کر سکتےہیں۔ اس کےلیے سرچ بار میں related: لکھ کر ویب سائٹ کا یوآرایل لکھناپڑے گا۔

9 ۔ مکمل جملہ
اگر آپ گوگل پر کوئی جملہ تلاش کر تے ہیں تو گوگل اس جملے کے ہر ایک لفظ سے متعلقہ ویب سائٹس دکھاتا ہے ۔ تاہم اگر آپ چاہتے ہیں کہ گوگل صرف  وہ ویب سائٹس دکھائے جن میں یہ جملہ ایسے ہی لکھا ہو تو آپ کو وہ جملہ کوٹیشن مارک یعنی ”“ کے درمیان لکھنا پڑے گا۔


10۔ نتائج میں سے غیر اہم الفاظ نکالیں
اگر آپ تلاش کے نتائج میں کوئی غیر اہم یا غیر ضروری لفظ نکالنا چاہتے تو بس اس لفظ سے پہلے نفی کا نشان لگا دیجیے ۔
مثال کے طورپر آپ کتابوں کے بارے میں تلاش کرنا چاہتے ہیں اور یہ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کو کتابیں فروخت کرنے والی ویب سائٹ نہ دکھائی جائیں تو آپ books –buy لکھ کر تلاش کر سکتےہیں۔ اس سے آپ کو بکس کے ایسے نتائج ملیں گے جن میں buy کا لفظ نہ ہو۔   

تاریخ اشاعت : منگل 7 فروری 2017

Share On Whatsapp