crazy reason nearly every phone in Japan is waterproof

جاپان میں تقریباً ہر فون ہی واٹرپروف کیوں ہوتا ہے؟ دلچسپ وجہ

پوری دنیا میں اب واٹر پروف فون عام ہونا شروع ہوئے ہیں مگر جاپان کے لوگ گزشتہ ایک دہائی سے واٹر پروف فون استعمال کر رہےہیں۔ جاپان کے لوگ سمارٹ فون بھی مغربی ممالک میں سمارٹ فون کا استعمال عام ہونے سے پہلے ہی استعمال کر رہے ہیں۔جاپان کی عورتیں اپنے سمارٹ فون کے حوالے سے اس قدر حساس ہوتی ہیں کہ  نہاتے ہوئے بھی سمارٹ فون کو اپنے ساتھ ہی رکھتیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سمارٹ فون بنانے والوں کو واٹر پروف فون بنانا پڑتے ہیں۔

اسی وجہ سے ملک میں استعمال ہونے والا ہر فون ہی واٹر پروف ہے۔
کوریا کی کمپنی ایل جی پوری دنیا کے لیے واٹر پروف فون نہیں بناتی مگر جاپانی ورژن کو لازمی واٹر پروف بناتی ہے۔ اسی وجہ سے ایل جی نے اپنے ماڈیولر فون کو جاپان میں متعارف نہیں کرایا، کیونکہ پارٹس تبدیل کرنے کی وجہ سے فون کو سیل کرنا یا واٹر پروف بنانا ممکن نہیں تھا۔
ایل جی کےگلوبل کمیونی کیشن ڈائریکٹر کین ہونگ کا کہنا ہے کہ جاپان میں فون کی بیٹری  کے تبدیل ہونے سے زیادہ اہم فون کا واٹر پروف ہونا ہے۔
سمارٹ فون سے پہلے جاپان میں فیچر فون بھی واٹر پروف ہوتے تھے۔ جاپان میں پہلا واٹر پروف فیچر فون ، Casio Canu 502S،جسے G’zOne بھی کہا جاتا ہے، تھا، اس فون کو 2005 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اس کے بعد 2010 میں موٹرولا نے اینڈروئیڈ فون Defy لانچ کیا تھا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 17 نومبر 2016

Share On Whatsapp