Microsoft launch new dual sim Nokia 216

مائیکروسافٹ نے نوکیا 216 ڈوئل سم فون متعارف کرا دیا

مائیکروسافٹ نے آج  نوکیا 216 ڈوئل سم فون  متعارف کرادیا ہے۔ یہ نیا فیچر فون   صارفین کو  ایپس اور گیمز سے لمبے عرصے تک محظوظ کرے گا۔ فرنٹ اور بیک پر ایل ای ڈی  اور وی جی اے کیمرہ کے ساتھ یہ فون سیلفی لینے کے لیے بھی بہترین ہے۔ پاکستان میں یہ فون نومبر 2016 کے دوسرے ہفتے سے دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت تقریباً 4100روپے ہوگی۔
نوکیا 216 ڈوئل سم میں ایل ای ڈی کے ساتھ دو کیمرے ہیں۔ انٹرنیٹ کی وجہ سے صارفین اپنے بہترین لمحات کی تصاویر بنا کر شیئر کر سکتے ہیں۔

اوپیرا موبائل سٹور سے صارفین اس فون کے لیے بہت سی گیمز اور ایپس ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ  صارفین  ایک سال تک ہر ماہ  ایک مفت Gameloft گیم ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔یعنی صارفین GT Racing اور Little Big City جیسی گیمز سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
تفریح کے لیے اس فون میں ایف ایم ریڈیو ، ایم پی 3 اور ویڈیو پلیئر اور ہیڈ سیٹ کے لیے بلوٹوتھ آڈیو سپورٹ بھی ہے۔ فون میں 2000 فون نمبر محفوظ کیے جا سکتے ہیں جبکہ میموری کارڈ سے اس کی میموری 32 جی بی تک بڑھائی جا سکتی ہے۔
فون کی پیمائش 118.0x50.02x13.5ملی میٹر اور بیٹری سمیت وزن 83گرام ہے۔
اس فون کے رئیر کیمرہ کی ایل ای ڈی فلیش لائٹ کو ٹارچ لائٹ سے ڈبل بھی کیا جا سکتا ہے۔یہ فون سیاہ ، سرمئی اور نیلے رنگ میں  دستیاب ہوگا۔ فون کا ایک اہم فیچر اس کی بیٹری ہے۔ فون کا ٹاک ٹائم 18 گھنٹے ہیں۔ سنگل سم میں فون کی بیٹری 24 دن اور ڈوئل سم میں 19دن چلتی ہے۔

[short][show_tech_video 143][/short]

تاریخ اشاعت : منگل 20 ستمبر 2016

Share On Whatsapp