How to Get a Job Career Nerd

نوکری کیسے حاصل کی جائے؟ نوکری کا حصول یقینی بنائیں

بیروزگاری پوری د نیا کی طرح پا کستا ن کا بھی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ایک ا نسان اپنی زندگی کا چھوتھا حصہ اور اپنا مال اس امید پر  پڑھنے پر لگاتا ہے کہ ایک دن وہ اپنے اور اپنے گھر والوں کے لیے ایک باعزت طریقے سے  روزگار حاصل کر سکے۔ہر سال لاکھوں نوجوان یونیورسٹی کالجز سے ایک ا چھےمستقبل کی ا میدلےکر نکلتے ہیں۔لیکن بہت جلد ان کا سامنا  بیروزگاری کی تلخ حقیقت سے ہو جاتا ہے۔کئی لوگ بہت  مایوس ہو کرخود کشی بھی کر لیتے ہیں۔

اور کچھ مجبور ہو کرپیسے کمانے کے لیے مجرم بھی بن جاتے ہیں۔
اور کچھ لوگ ا پنی ڈگری سے بہت نیچےدرجے کی نوکری لینے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔یقیناملازمتوں  کی کمی اس کی ا یک بنیادی وجہ ہے۔لیکن ذیادہ تر لوگو ں کو یونیورسٹیز اور کالجز میں  ملازمت حا صل کر نے کا صحیح طریقہ نہیں سکھایا جاتا ،اس لیےوہ  ملازمت سے محروم رہتے ہیں۔
 ملازمتیں تو پاکستان سے باہر ، جیسا کہ مشرق وسطیٰ  کے ممالک میں بھی موجود ہیں اور کافی پاکستانی وہاں ملازمت بھی کر رہے ہیں، لیکن زیادہ تر ملازمتیں  بھارت ،بنگلا دیش، فلپائن کے لوگوں کے ہاتھ ہی آتی ہیں۔
اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہم سی وی اور انٹرویو بہترین طرح سے دینے کے بارے میں بہت کم جانتے ہیں۔
اس مسئلے کو حل کرنے لیے ، پاکستان کی بہترین انجینئرنگ  یونیورسٹی  کے  2 تجربہ کار انجینئرز نے مل کر کیرئیر نرڈ(Career Nerd) کا آغاز کیا ہے ۔ کیرئیر  نرڈ کا اصل مقصد نہ صرف لوگوں کو نوکری کے مواقع  کا بتانا ہے ، بلکہ اُن نوکریوں کو کس طرح  حاصل   کیا جائے اور نوکری شروع کر کے اچھا کیرئیر کیسے بنایا جائے، اس کے بارے میں آگاہی دینا بھی ہے ،جیسا کہ سی وی بنانے  میں کن چیزوں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے، کس طرح غلطیوں سے بچا جا سکتا ہے، سب سے ہٹ کر سی وی کیسے بنایا جا سکتا ہے۔
پھر جب آپ کا سی وی شارٹ لسٹ ہو جائےاور آپ کو انٹرویو کی کال آجائے تو انٹر ویو کی تیاری کس طرح کرنی ہے تاکہ آپ کے لیے نوکری حاصل کرنا یقینی ہو جائے۔ اسی طرح نو کری حاصل کرنے  کے بعد ، ترقی پانے کے لیے دنیا بھر کے ماہرین  کے تجربے  سے آپ کیا سیکھ سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ کیرئیر نرڈ وہ واحد جگہ ہے جہاں آپکو بس ایک کلک پر پو رے پاکستان  کی بہترین کمپنیوں(ایف ایم سی جی، آئل انیڈ گیس، فرٹیلازر، کیمیکلز، ٹیکسٹائلز، آٹو موبائل، آئی ٹی وغیرہ) کی نوکریوں تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔
کیرئیر نرڈ میں کامیاب لوگوں کی کامیابی کے راز بھی بتائے جاتے ہیں  تاکہ ہم اُن سے سیکھ سکیں۔
کیرئیر نرڈ کے بانی  راشد  علی خاص طور پر پاکستانیوں کے لیے اپنی انڈسڑی کے تجربے کی بنا پر ویڈیو ز بھی بناتے ہیں جن کو سُن کر پاکستان اور پاکستان سے باہر کوئی بھی نوکری لینے میں بہت آسانی ہوتی ہے اور کامیابی کے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں۔ ایسے ہی ایک ویڈیو   کا لنک نیچے دیا گیا ہے جس سے آپ مستفید ہو سکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے کیرئیر نرڈ کی ویب سائٹwww.careernerd.org  وزٹ کریں  اور فیس بک پیج جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
پاکستانی عوام کی ترقی  کے لیے اگر آپ اپنے تجربے کے ذریعے کوئی ضروری معلوماتی چیز  کیرئیر نرڈ کے ساتھ  شئیر کرنا چاہتے ہیں تو کیرئیر نرڈ سے اُن کی ویب سائٹ یا فیس بک پیج کے ذریعے ضرور رابطہ کریں۔

[short][show_tech_video 107][/short]

تاریخ اشاعت : منگل 14 جون 2016

Share On Whatsapp