Did you upgrade your WhatsApp to WhatsApp Gold

کیا آپ نے اپنے وٹس ایپ کو وٹس ایپ گولڈ پر اپ گریڈ کر لیا؟

اگر آپ چیٹ میسنجر وٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں تو آپ کو اب تک کسی نے کسی دوست کی جانب سے ایک میسج لازمی ملا ہوگا جس میں آپ کو وٹس ایپ کے گولڈ ورژن پر اپ گریڈ کرنے کی دعوت دی گئی ہوگی۔اس میسج میں لکھا  ہوتا ہے کہ آخر کار  وٹس ایپ  کا خفیہ وٹس ایپ گولڈن ورژن   لیک ہو گیا ہے، یہ ورژن بڑی بڑی شہرت یافتہ شخصیات کے زیر استعمال ہے، جسے اب اہم بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ مزید لکھا ہوتا ہے کہ وٹس ایپ کے گولڈن ورژن میں کافی ایڈوانس فیچر ہیں۔

ویڈیو کالنگ، غلطی سے بھیجے گئے میسج ڈیلیٹ کرنا، ایک ساتھ 100تصاویر بھیجنا، مفت کالنگ، وٹس ایپ کی تھیم بدلنا اور بے شمار فیچرز بھی اسی گولڈن ورژن کا حصہ بتائے جاتے ہیں۔ میسج میں مزید بتایا جاتا ہے کہ گولڈ ورژن پر اپ ڈیٹ کرنے سے وٹس ایپ کا سبز آئیکون گولڈن ہوجاتا ہے۔ میسج کے آخر میں صارفین سے https://www.goldenversion.com/پر کلک کر کے گولڈ ورژ ن پر اپ گریڈ کرنے کا کہا گیا ہوتا ہے۔
آپ خبردار ہوجائیں۔ وٹس ایپ نے گولڈورژن کے نام سے وٹس ایپ کا کوئی ورژن نہیں بنایا اور نہ  ہی کوئی ایسا ورژن بنایا ہے جس میں اتنے بے شمار فیچرز الگ سے متعارف کرائے گئے ہوں۔ لنک پر کلک کرنے  سے جو صفحہ کھلتا ہے ، اس میں 404 ایرر ظاہر ہوتاہے۔ یہ ہیکر کا صارفین کی ذاتی معلومات حاصل کرنے کےلیے ایک جال  بھی ہو سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 23 مئی 2016

Share On Whatsapp