Samsung 10 million Galaxy Note 3 shipped

سام سنگ گلیکسی نوٹ3 نے فروخت کے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے

سام سنگ کمپنی کے گلیکسی نوٹ3 نے فروخت کے نئے ریکارڈ قائم کر دئے ہیں۔اپنی دستیابی کے پہلے ماہ میں ہی اسکے۵۰ لاکھ یونٹ فروخت ہو ئے اور صرف ایک ماہ بعدہی ترسیل کی تعدادایک کروڑ تک جا پہنچی ہے۔

[short][show_tech_gallery 1][/short]

اگرچہ فروخت ہونے والے یونٹس کی تعداد ترسیل کی تعداد سے کم ہے لیکن پھر بھی یہ بہت اچھے نمبرز ہیں۔اگرسام سنگ کے اس سے پہلے مارکیٹ میں آنے وا لے دیگر موبائل فونز کے ساتھ اسکا موازنہ کیا جائے تواوریجنل گلیکسی نوٹ کو ایک کروڑکی ترسیل کے ہدف تک پہنچنے میں تقریباََ ۹ ماہ لگے اور یہی ہدف عبور کرنے میں گلیکسی نوٹ2نے چار ماہ کا وقت لیا ۔

گلیکسی ایس4 نے یہ سنگ میل ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں طے کیا لیکن یہ مین سٹریم کی پراڈکٹ تھی۔

سام سنگ گلیکسی نوٹ۳ کو 25 ستمبر کوبیک وقت 54ممالک میں لانچ کیا گیا تھا اور سامسنگ کے مطابق اسکی بڑی سکرین ملٹی ٹاسکنگ،یورپ میں فاسٹ ایل ٹی ای اور ایشیا میں ان پٹ کیلئے ایس پین کی سہولت نے صارفین کو اپنی طرف متوجہ کیا۔

تاریخ اشاعت : پیر 30 نومبر -1

Share On Whatsapp