Ufone introduces Super Recharge offer

یوفون سپر ری چارج آفر

یوفون نے سپر کارڈ اور منی سپر کارڈ(تفصیلات اس صفحے پر ) اور پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے سپر لوڈ آفر (تفصیلات اس صفحے پر) متعارف کرانے کے بعد سپر ری چارج آفر متعارف کرائی ہے۔
سپر ری چارج آفر میں صرف 35 روپے میں بیلنس کی بجائے درج ذیل سہولیات دی جاتی ہیں۔
•    500 منٹس( یوفون سے یوفون، پی ٹی سی ایل اور وی فون نمبروں کے لیے)۔


•    10 منٹ دوسرے موبائل نیٹ ورکس پر ۔
•    500 ایس ایم ایس (تمام نیٹ ورکس پر)
•    100 ایم بی (2 جی اور 3جی) موبائل انٹرنیٹ

اس آفر کو حاصل کرنے کے لیے کارڈ لوڈ نہیں کرنا پڑتا بلکہ ریٹیلر کے پاس جا کر ری چارج کرانا پڑتا ہے۔

سٹیٹس چیک کرنے کا طریقہ
بقایا منٹس، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ کا سٹیٹس جاننے کے لیے موبائل سے *706#ڈائل کریں۔


شرائط وضوابط
•    یہ آفر صرف پری پیڈ صارفین کے لیے۔
•    آفر کی قیمت ،یعنی 35 روہے میں، تمام ٹیکس اور چارجز شامل ہیں۔
•    آفر کو حاصل کرنے کے لیے ریٹیلر سے ہی ری چارج کرانا ضروری ہے۔
•    ریٹیلر *355#ڈائل کرکے سپر ری چارج کرے گا۔
•    اس آفر کی مدت معیاد صرف 2 دن ہے۔
•    وائس بکٹ، شارٹ کوڈز، یو اے این اور این ٹی سی نمبروں پر کی جانے والی کال آفر میں شامل نہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 19 اگست 2015

Share On Whatsapp