Latest stats shows Google Play Store leading in downloads

ڈاؤن لوڈز میں پلے سٹور کی ایپ سٹور پر برتری

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق   پچھلی سہ ماہی میں اینڈریوڈ کے صارفین نے پلے سٹور سے ایپ سٹور کے صارفین کی بنسبت 85 فیصد  زیادہ ایپلی کیشن  ڈاؤن لوڈ کیں۔اس کے برعکس آمد ن کے لحاظ سے دیکھا جائے تو ایپ سٹور کی آمدن پلے سٹور سے زیادہ ہے۔
اس سال کی دوسری سہ ماہی میں ایپل کے ایپ سٹور کی آمدن  گوگل پلے سٹور سے 70 فیصد زیادہ رہی۔
چین اور امریکا میں اییپ سٹور سے سب سےزیادہ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کی گئیں۔

اس کے بعد جاپان، برطانیہ اور روس کا نمبر ہے۔
گوگل پلے سٹور سے سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کرنے والے پانچ سرفہرست ممالک میں  امریکا، برازیل، بھارت، روس اور میکسیکو  شامل ہیں۔
ایپ سٹور کی آمدن میں سب  سے زیادہ حصہ امریکا اس کے بعد جاپان، چین ، برطانیہ اور آسٹریلیا کا ہے جبکہ گوگل پلے سٹور کی آمدن میں سب سے زیادہ حصہ جاپان، امریکا، جنوبی کوریا، تائیوان اور جرمنی کا ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 21 جولائی 2015

Share On Whatsapp