Ufone gives free calls for 2 months

یوفون کی طرف سے 2ماہ تک مفت کالز

یوفون نے ایک نئی آفر متعارف کرائی ہے، یہ پیشکش اُن صارفین کے لیے ہے جن کی موبائل سم یکم مئی 2015 سے  غیر فعال ہے ۔ایسی سموں کو دوبارہ ایکٹیو کرانے پر یوفون صارفین کو لگا تار دو ماہ تک مفت کالز کی سہولت دے رہا ہے۔

تفصیلات
یوفون کے تمام نمبروں پر دو ماہ تک لامحدود کالز کرنے کے لیے  اپنی غیرفعال سم کو اپنے موبائل مین لگائیں اور SIM لکھ کر 5000 پر میسج کریں۔

بائیومیٹرک تصدیق
یوفون نے اعلان کیا ہے کہ ایسے صارفین جنہوں نے ابھی تک اپنی سم کی بائیومیٹرک تصدیق نہیں کرائی، وہ اپنی سم کی بائیومیٹرک تصدیق کرا کر اس پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔



شرائط و ضوابط
1.    ہر مفت کال پر 10 پیسہ علاوہ ٹیکس فی کال وصول کیا جائے گا(کال سیٹ اپ چارجز کی مد میں )
2.    اس پیشکش سے یکم جون سے 30 جون تک فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے
3.    یہ پیشکش محدود مدت کے لیے ہے۔
4.    اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، بلوچستان، گلگت/ بلتستان اور فاٹا کے صارفین سے سروس چارجز اور پیکیج کی مد میں 0.84 فیصد اضافی رقم وصول کی جائے گی۔

5.    یہ دیکھنے کے لیے کہ آپ سم لگاؤ آفر میں شرکت کر سکتے ہیں یا نہیں اپنے موبائل سے *5000# ڈال کریں یا 5000 پر ایک ایس ایم ایس بھیجیں۔
6.    صارف کے اکاؤنٹ میں بونس منٹ سبسکرائب کرنے کے دو گھنٹے بعد ٹرانسفر ہونگے
7.    جائز استعمال(Fare Use) پالیسی کے تحت روزانہ یوفون سے یوفون 50 منٹ  دئیے جائیں گے ۔
8.    فری منٹس کی معیاد اسی رات 12 بجے تک ہوگی۔
9.    بقایا کا سٹیٹس جانے کے لیے *707# ڈائل کریں۔
10.    دوسرے تمام چارجز صارف کے پیکیج کے مطابق چارج کیے جائیں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 4 جون 2015

Share On Whatsapp