Block unwanted numbers on your phone

اپنے فون پر غیر ضروری نمبرز بلاک کر نے کے آسان طریقے

موبائل فون ایک ساتھ سہولت بھی ہے اور مصیبت بھی۔ سہولت اس طرح کہ آپ کہیں سے بھی اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو فون کر سکتے ہیں۔ مگر ساتھ ہی یہ اس صورت میں مصیبت ثابت ہوتا ہے جب آپ کسی نہ چاہنے والی کی کالز آپ کو پریشان کرتی ہیں۔ اس صورت میں آپ کو موبائل کی سروس مہیا کرنے والوں کو فون نمبر بلاک کرنے کے لئے کہنا پڑتا ہے۔ مگر کیسا لگے گا کہ اگر آپ خود اپنے سمارٹ فون سے اپنے ناپسندیدہ نمبروں کو بلاک کر سکیں ؟۔

ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح آپ آئی او ایس 7، اینڈرائیڈ اور ونڈوز فون 8 میں آپ اپنے ناپسندیدہ نمبروں کو بلاک کر سکتے ہیں۔

[short][show_tech_gallery 46][/short]

  ٓآئی او ایس (آئی فون)
آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم میں کسی بھی نا پسندیدہ نمبر کا بلاک کرنا نہایت آسان ہے۔ اگر بلاک کیا جانے والا نمبر آپ کی کنٹیکٹ لسٹ میں شامل ہے تو فون ایپ میں جا کر اس کنٹیکٹ کی تفصیلات کو کھولیں، پیج کے بالکل آخر میں ’Block this Caller‘ کو چنیں۔

اگر وہ کوئی خاص نمبر ہے جس کو آپ بلاک کرنا چاہتے ہیں تو اس نمبر کو اپنی حال ہی میں استعمال کیے گئی نمبروں کی لسٹ ’recent calls‘ لسٹ میں ڈھونڈیں،"i" کے نشان کو چنیں،پیج کو نیچے کریں ، آخر میں ’Block this Caller‘ کو چنیں۔کسی بھی نمبر کو بلاک کرنے سے آپ نا صرف اس نمبر سے موصول ہونے والی کالز کو روک سکتے ہیں بلکہ اس نمبر سے آنے والے پیغامات سے بھی بچ سکتے ہیں۔البتہ مسترد شدہ کالز لال رنگ میں اس شخص کے نام یا نمبر کے ساتھ آپ کی لسٹ میں نظر آئیں گئی۔


  
اینڈرائیڈ:
اینڈرائیڈ میں فون نمبر بلاک کرنے کی دو طریقے ہیں، یہ کام آپ فون میں موجود ایپ سے بھی کر سکتے ہیں اور اس مقصد کے لیے بنائی گئی ایپ سے بھی۔
اگر آپ سامسنگ ڈؤائس استعمال کر رہے ہیں تواپنے فون کی ایپ کھولیں،مینیو بٹن کو چنیں،اور کال سیٹنگ پر جائیں،لسٹ میں سب سے پہلی آپشن "Call rejectionکی ملے گی۔

اس مینیو کو کھولیں اور جس نمبر کا بلاک کرنا مقصود ہو اس میں شامل کر دیں۔
ایل جی کے آنے والے نئے فونز میں بھی یہی طریقے کار ہے۔
ایچ ٹی سی جن میں سینسس یو آئی ورزن 5(Sense UI version 5) استعمال ہوتا ہے میں فون بک کھولیں،اوپر دائیں طرف مینیو کے بٹن کو چنیں،یہاں بلاک کنٹیکٹ کو چنیں اور جس نمبر کو بلاک کرنا ہو اس میں شامل کردیں۔
اس کے علاوہ پلے سٹور میں بھی ایسی بہت سے ایپلیکیشنز مل جاتیں ہیں جن کے ذریعے یہ کام ہو سکتا ہے، ان سب میں ’ مسٹر نمبر ‘
سب سے زیادہ مشہور ہے۔
اس ایپ کے ذریعے نا پسندیدہ نمبروں کو بلاک کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایپ آپ پلے سٹور سے مفت حاصل کر سکتے ہیں۔


  
ونڈوز فون:
ونڈوز فون 8 میں کسی بھی نمبر کو بلاک کرنے کے لیے آپ کو اس میں GDR2 سافٹ وئیر کو انسٹال کرنا ہوگا۔اس کے علاوہ ایک ایکسٹرا ایپ کو بھی استعمال کرنا ہوگا۔

یہ نوکیا کی call+SMS فلٹر ایپلیکیشن ہے جو کہ ونڈوز مارکیٹ پلیس پر ملے گی۔جب اس کو انسٹال کیا جائے گا تو یہ آپ کے فون میں بلاک کرنے کی سہولت شامل کر دے گی۔اپنی انگلی سے اس نمبر کو دبائیں جس کو بلاک کرنا ہو اور تب تک انگلی نہ ہٹائیں جب تک مینیو نا آجائے،اور اگر آپ چاہیں تو اپنے فون کی سیٹنگ مینیو پر جائیں، پیج کو نیچے کریں،یہاں آپ کو call+SMS فلٹر سیکشن ملے گا۔آپ یہاں سے بھی نا پسندیدہ نمبر کو ہٹا سکتے ہیں یہ ایپ آپ یہاں پر کلک کرکے مفت حاصل کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 10 فروری 2014

Share On Whatsapp